Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

اقوام متحدہ

غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد لازمی، اقوام متحدہ

نیویارک – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے غزہ میں سیز فائر معاہدے کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد شروع کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرحلے کا بنیادی تقاضا غزہ سے قابض اسرائیل کا مکمل انخلا ہے۔

گوتیریس نے وضاحت کی کہ آئندہ مرحلے کی ضروریات محض خوراک کی فراہمی تک محدود نہیں بلکہ غزہ میں انسانی حالات کے جامع حل اور تعمیر نو کے عمل کا آغاز بھی ناگزیر ہے کیونکہ قابض اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کو بے پناہ تباہی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے مغربی کنارے میں غیرقانونی بستیوں کی تعمیر ہاؤسنگ یونٹس کی مسماری اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے عمل کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت پر زور دیا اور آبادکاروں کے تشدد کا خاتمہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ گوتیریس نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے دو ریاستی حل کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے قابض اسرائیل پر حقیقی دباؤ ڈالنے کی اپیل کی جس میں امریکہ کی جانب سے کردار ادا کرنا بھی شامل ہے کیونکہ ان کے بقول امریکہ اس راستے پر سب سے زیادہ اثر و رسوخ رکھنے والا فریق ہے۔

یہ بیان اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نام نہاد امن کونسل کے قیام اور قابض اسرائیل اور اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے درمیان سیز فائر معاہدے کے دوسرے مرحلے میں باضابطہ داخلے کا اعلان کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ کا بیس نکاتی منصوبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قرارداد نمبر 2803 کے تحت منظور کیا جو 17 نومبر سنہ 2025ء کو جاری کی گئی۔ اس منصوبے میں دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کے لیے تین فریم ورک طے کیے گئے ہیں جن میں امن کونسل فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی اور بین الاقوامی استحکامی فورس شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan