Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

تبادلہ معاہدے کے تحت 15 شہداء کی میتیں غزہ پہنچا دی گئیں

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جمعرات کی شام غزہ کی پٹی میں حکام نے 15 فلسطینی شہداء کی میتیں وصول کیں جنہیں قابض اسرائیلی حکومت نے طویل عرصے سے اپنی تحویل میں رکھا ہوا تھا۔

طبی ذرائع نے دفتر برائے اطلاعات اسیران کے حوالے سے بتایا کہ یہ میتیں غزہ شہر میں واقع الشفاء ہسپتال طبی کمپلیکس پہنچائی گئیں۔ قابض اسرائیل نے ان میتوں کو اسیران کے تبادلے کے معاہدے کے تحت رہا کیا۔

دفتر برائے اطلاعات اسیران نے وضاحت کی کہ اس معاہدے کے تحت اب تک وصول کی جانے والی شہداء کی میتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 360 ہو چکی ہے۔

ادھر غزہ کی وزارت صحت نے ایک صحافی بیان میں تصدیق کی کہ اس کے طبی عملے منظور شدہ طبی طریقہ کار اور پروٹوکولز کے مطابق میتوں سے نمٹنے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔ یہ کام متعلقہ اداروں اور کمیٹیوں کے تعاون سے انجام دیا جا رہا ہے تاکہ مکمل معائنہ اور دستاویزی کارروائی کے بعد شہداء کی میتیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کی جا سکیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan