Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

مقبوضہ مغربی کنارے میں صہیونی فوج اور آبادکاروں کی جارحیت جاری

مغربی کنارہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) گذشتہ شب اور جمعرات کی علی الصبح مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی آبادکاروں نے وسیع پیمانے پر حملے کیے۔ اسی دوران قابض اسرائیلی افواج نے مختلف شہروں ، دیہات اور کیمپوں پر دھاوے بولے۔ ان کارروائیوں کے دوران گھروں پر چھاپے مارے گئے نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا گرفتاریاں ہوئیں اور متعدد شہری زخمی ہوئے۔

آبادکار ملیشیاؤں نے شمال مشرقی مقبوضہ بیت المقدس کے قریب مخماس کے نزدیک دیہی آبادی خلہ السدرہ میں فلسطینیوں کے گھروں کو نذر آتش کر دیا۔ یہ حملہ دیہی علاقوں میں فلسطینی وجود کو مٹانے کی جاری سازشوں کا ایک اور مظہر ہے۔

اسی سلسلے میں قابض اسرائیلی فوج نے بیت لحم کے مشرق میں واقع گاؤں دار صلاح اور بلدہ بیت ساحور پر یلغار کی۔ اس کے علاوہ نابلس اور طوباس کے شہروں جبکہ بلدات راس کرکر عزون کفر ثلث عتیل قباطیہ اور بیتا میں بھی چھاپے مارے گئے۔ اسی طرح بلاطہ اور الجلزون کے پناہ گزین کیمپ بھی قابض فوجی کارروائیوں کی زد میں رہے۔

ان دھاووں کے دوران قابض اسرائیلی افواج نے صوتی اور روشنی کے بم داغے درجنوں گھروں کی تلاشی لی اور مختلف علاقوں میں متعدد نوجوانوں کو حراست میں لیا۔ بالخصوص الخلیل کے جنوب میں قیزون اور طولکرم کے شمال میں بلدہ عتیل میں کریک ڈاؤن کیا گیا جہاں مسلسل چھاپوں کے بعد نوجوان یوسف الشلبی کو گرفتار کر لیا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق نابلس کے مشرق میں بلاطہ کیمپ میں قابض اسرائیلی فوجی گاڑی کے کچلنے سے ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہو گیا۔

جنین میں بھی قابض اسرائیلی افواج نے بلدہ قباطیہ کے جنوب میں کارروائی کرتے ہوئے دو نوجوانوں حذیفہ السعید اور قیس الباشا کو گرفتار کر لیا۔

یہ تمام کارروائیاں مغربی کنارے میں قابض اسرائیل کی مسلسل جارحانہ پالیسی کا حصہ ہیں جس کے تحت فلسطینی شہروں دیہات اور کیمپوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس بڑھتی ہوئی سفاکیت کے تناظر میں فلسطینی حلقوں کی جانب سے قابض اسرائیل اور اس کے آبادکاروں کے خلاف مزاحمت اور مقابلے میں تیزی لانے کی اپیلیں زور پکڑ رہی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan