Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

القدس میں اسرائیلی اقدامات کی تعداد 440، شہری زندگی شدید متاثر

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مرکز معلومات فلسطین ’معطی‘ نے سنہ 2026ء کے آغاز سے اب تک مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قابض اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں کی تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے۔

مرکز نے وضاحت کی کہ رواں سال کے آغاز سے القدس میں قابض اسرائیل کی مجموعی طور پر 440 خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی، جن میں 14 جبری بے دخلی کے احکامات، مقدس مقامات کی 25 بار بے حرمتی اور فوجی ناکوں کی تنصیب کے ذریعے 145 مرتبہ آمد و رفت کی بندش اور سختیاں شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ قابض افواج نے سنہ 2026ء کے آغاز سے اب تک 44 فلسطینی مقدسی شہریوں کو گرفتار یا حراست میں رکھا، اس کے ساتھ 29 نوآبادیاتی اقدامات کیے گئے جبکہ آبادکاروں کی جانب سے مسلسل حملے بھی ریکارڈ کیے گئے۔

مرکز کے مطابق ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 24 فلسطینی شہری زخمی ہوئے جبکہ قابض اسرائیل کی فوج اور آبادکاروں نے 14 مرتبہ براہ راست فائرنگ کے واقعات انجام دیے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ القدس میں 42 گرفتاریاں، 78 دراندازیاں، فلسطینی املاک کے خلاف 23 مسماری اور تباہی کی کارروائیاں اور گھروں پر 36 چھاپے بھی ریکارڈ کیے گئے، جو شہر میں جاری منظم جبر اور سفاکیت کی واضح تصویر پیش کرتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan