Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

فلسطین اور کشمیر پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں، پاکستان امن کونسل

کراچی (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) پاکستان امن کونسل سندھ اور مرکزی علما کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی صدر مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا ہے کہ پوری امتِ مسلمہ اور ملتِ اسلامیہ پاکستان کی اصل اور حقیقی منزل ایک باقاعدہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام، دارالخلافہ بیت المقدس اور تیسرے حرمِ پاک مسجدِ اقصیٰ کی آزادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک، بالخصوص پاکستان، کو فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے اپنے دیرینہ اور اصولی موقف پر ذرا برابر بھی کمپرومائز نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ اپنے برحق موقف سے پیچھے ہٹنا آزادیٔ فلسطین اور کشمیر سے دستبردار ہونے کے مترادف ہوگا۔

مولانا عبد الماجد فاروقی ان خیالات کا اظہار جامع مسجد الخلیل میں مدرسہ تعلیم القرآن کے سالانہ امتحان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کا فرض ہے کہ وہ آزادیٔ فلسطین کے معاملے پر اپنے اصولی موقف کو پہلے سے بھی زیادہ مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھائیں۔ مسلمانوں کی واحد ایٹمی طاقت ہونے کی حیثیت سے پاکستان کی ذمہ داریاں دوچند ہو چکی ہیں۔

مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا کہ پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطین کے عظیم مسلمانوں کی بے مثال جدوجہد، قربانیوں، استقامت اور عظیمت کو کسی صورت رائیگاں نہ جانے دے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی حکومت یا شخصیت نے اس معاملے میں ذرا برابر بھی لغزش کی تو امتِ مسلمہ اور تاریخ اسے کبھی معاف نہیں کرے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan