Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

حماس کی شفاف کارروائی نے نیتن یاھو کے الزامات کو بے اثر کر دیا

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سینئر رہنما حسام بدران نے کہا ہےکہ حماس نے جنگ بندی کے معاہدے کی تمام شرائط پوری کی ہیں، جس میں تمام زندہ اور فوت شدہ اسرائیلی قیدیوں کی حوالگی شامل ہے۔

بدران نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ غزہ میں آخری اسرائیلی قیدی کی لاش کی بازیابی نے تمام وہ بہانے ختم کر دیے ہیں جو قابض اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نتن یاھو معاہدے کی عمل درآمد کو روکنے کے لیے پیش کرتا رہا ہے۔

انہوں نے ثالثوں اور معاہدے کے ضامن ممالک سے مزید سنجیدہ اقدامات اور دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا تاکہ قابض اسرائیل کو معاہدے کی مکمل شرائط پر عمل کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیلی تعطل امن قائم کرنے کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق بدران نے زور دیا کہ نیتن یاھو کو غزہ سے فوراً انخلا کرنا چاہیے، انسانی امداد پہنچانی چاہیے اور رفح کے راستے کو دونوں طرف کھولنا چاہیے، کیونکہ یہ معاہدے کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ سات اکتوبر سنہ 2023ء سے قابض اسرائیل نے امریکی اور یورپی حمایت کے ساتھ غزہ میں نسل کشی کی، جس میں قتل، بھوک سے مارنا، تباہی، بے دخلی اور گرفتاری شامل ہیں، جبکہ عالمی برادری اور بین الاقوامی عدالت انصاف کی ہدایات کو نظر انداز کیا گیا۔

اس سفاکیت کے نتیجے میں دو لاکھ 43 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں اور 11 ہزار سے زائد لاپتہ افراد، لاکھوں بے گھر افراد، خوراک کی شدید قلت جس نے بے شمار جانیں لے لی، کے ساتھ ساتھ غزہ کے بیشتر شہروں اور علاقوں کی مکمل تباہی واقع ہوئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan