Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

قلقیلیہ اور الخلیل میں اسرائیلی فوج کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں

مغربی کنارہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے آج ہفتے کی علی الصبح قلقیلیہ ،الخلیل اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔ ان کارروائیوں کے دوران فلسطینی شہریوں کے گھروں میں توڑ پھوڑ کی گئی اور گھریلو سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی گئی۔

قلقیلیہ کے مشرق میں واقع بلدہ کفر قدوم پر دھاوے کے دوران قابض اسرائیلی افواج نے پانچ نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار ہونے والوں میں محمد شتیوی اشرف شتیوی وسام شتیوی عطا جمعہ اور ماجد جمعہ شامل ہیں۔

الخلیل میں قابض اسرائیلی افواج نے شمالی حصے میں واقع بلدہ بیت امر میں ایک گھر پر یلغار کے بعد شہری جمال ابو ماریہ کو گرفتار کر لیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کے زخمی بیٹوں مالک عاصف اور محمد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

اسیران کے امور سے متعلق دفتر نے تصدیق کی کہ زخمی افراد کو گھروں پر چھاپوں کے بعد گرفتار کرنا اور حراست میں لینا ایک مرکب جرم ہے جو بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔

دفتر نے قابض اسرائیل کو منظم انداز میں جاری گرفتاری مہمات کے تناظر میں تمام زیر حراست فلسطینیوں کی جان اور سلامتی کا مکمل ذمہ دار قرار دیا۔

قابض اسرائیلی افواج نے رام اللہ کے مشرق میں واقع گاؤں المغیر سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو الطیبہ چوک کے قریب قائم فوجی ناکے پر روک کر حراست میں لے لیا۔

اسی دوران قابض اسرائیلی افواج نے رام اللہ کے شمال میں واقع عطارہ فوجی ناکہ بند کر دیا جس کے باعث شہریوں کی آمد و رفت شدید متاثر ہوئی۔

قابض اسرائیلی افواج نے القدس کے شمال میں واقع قلندیا کیمپ کے اطراف میں بھی دراندازی کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan