Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

لبنان کے بعلبک پر اسرائیلی ڈرون حملے، جنوبی علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری

بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج کے ڈرون طیاروں نے لبنان کے مشرقی علاقے بعلبک پر دو فضائی حملے کیے، جن میں سے ایک حملے میں ایک گاڑی کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔

لبنانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قابض اسرائیل کے ایک ڈرون نے بعلبک انٹرنیشنل روڈ پر مجدلون چوک کے قریب ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے چند ہی منٹ بعد ایک اور اسرائیلی ڈرون نے دوسرا حملہ کرتے ہوئے بعلبک کے قریب واقع بلدہ دورس کو نشانہ بنایا، جو دارالامل ہسپتال کے نزدیک ہے۔

اسی دوران قابض اسرائیل کے ڈرون طیاروں نے بلدہ مرکبا پر ایک صوتی بم بھی گرایا جبکہ بلدہ بلیدا میں ایک شہری کے گھر کے اطراف میں بھی دھماکہ خیز مواد پھینکا گیا۔

مقامی باشندوں کے مطابق ضلع بنت جبیل میں بلدہ عیترون کے مضافاتی علاقوں پر خودکار ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کی گئی، جس کا منبع جنوبی لبنان کے جبل الباط کے علاقے میں لبنانی سرزمین کے اندر قائم کیا گیا ایک نیا اسرائیلی عسکری مورچہ تھا۔

یہ تمام جارحانہ کارروائیاں قابض اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل اور کھلی خلاف ورزیوں کا حصہ ہیں، یہ معاہدہ نومبر سنہ 2024ء میں طے پایا تھا۔ ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ قابض اسرائیل اب بھی لبنان کی پانچ اسٹریٹجک پہاڑیوں پر ناجائز قبضہ جمائے ہوئے ہے، جن پر اس نے گذشتہ جنگ کے دوران قبضہ کیا تھا، اس کے علاوہ وہ دیگر لبنانی علاقوں پر بھی دہائیوں سے قابض چلا آ رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan