Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

غزہ

قابض اسرائیل کی فائرنگ، شمالی القدس کا نوجوان زخمی

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) آج جمعرات کے روز شمالی مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیکی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہو گیا جبکہ اسی دوران قابض افواج نے صہیونی آبادکاروں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں دھاوے بولے۔ یہ کارروائیاں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری زمینی تصعید اور سفاکانہ جارحیت کے تسلسل کا حصہ ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ بلدیہ الرام کے قریب القدسِ مقبوضہ کے شمال میں دیوار کے مقام پر قابض اسرائیلی افواج کی موجودگی کے دوران ایک نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔

اسی تناظر میں قابض اسرائیلی افواج صہیونی آبادکاروں کی گاڑیوں اور موبائل گھروں سے لدے ٹرکوں کے ساتھ جنین شہر کے جنوب میں بلدہ جبع کے قریب ترسلہ کے مقام پر داخل ہو گئیں۔ اس اقدام کا مقصد زمین پر نئی استعماری حقیقتیں مسلط کرنا ہے جبکہ علاقے میں ایک نئی استعماری چوکی قائم کیے جانے کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

اس صورتحال کے بعد فلسطینی حلقوں کی جانب سے وسیع پیمانے پر اپیلیں سامنے آئی ہیں جن میں مغربی کنارے میں قابض اسرائیل اور اس کے آبادکاروں کے خلاف مزاحمت اور مقابلے کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

گذشتہ روز بدھ کو فلسطینی ریڈ کراس نے اطلاع دی تھی کہ الخلیل شہر کے جبل جوہر علاقے میں قابض اسرائیلی افواج کے حملے کے نتیجے میں پانچ فلسطینی زخمی ہو گئے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق قابض افواج نے ان پانچوں فلسطینیوں کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ روزمرہ ضروریات کا سامان خریدنے کے لیے گھروں سے نکلے تھے۔ یہ اس وقت ہوا جب تین دن سے جاری کرفیو میں نرمی کی اطلاعات گردش کر رہی تھیں۔ تشدد کے باعث زخمیوں کو ہڈیاں ٹوٹنے اور شدید چوٹیں آئیں جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

قابلِ ذکر ہے کہ قابض اسرائیلی افواج گذشتہ چار دنوں سے جبل جوہر اور الخلیل کے جنوبی علاقوں میں فوجی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان علاقوں میں سخت محاصرہ اور کرفیو نافذ ہے گھروں پر دھاوے مارے جا رہے ہیں شہریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے اور بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو گرفتار اور حراست میں لیا جا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan