Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

انروا کی تنصیبات پر حملے کے بعد یورپی یونین کا سخت موقف

(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یورپی یونین نے مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیل کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کے صدر دفتر پر دھاوے اور اس کے اندر مسماری کی کارروائیوں کو ایک نہایت سنگین اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقوام متحدہ کے ادارے پر براہِ راست اور خطرناک حملہ ہے۔ یورپی یونین کے مطابق یہ اقدام اقوام متحدہ کے استحقاقات اور استثنیٰ سے متعلق معاہدے کے تحت قابض اسرائیل کی ذمہ داریوں کی کھلی خلاف ورزی ہے جس کے مطابق رکن ممالک پر لازم ہے کہ وہ عالمی ادارے کی عمارتوں کا تحفظ کریں اور ان کی حرمت کا احترام کریں۔

یورپی یونین نے جاری کردہ ایک بیان میں اس امر پر زور دیا کہ وہ بدستور اقوام متحدہ کا مضبوط حامی ہے اور انروا اقوام متحدہ ہی کا حصہ ہے۔ بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ یورپی یونین ایک ایسے کثیر فریقی عالمی نظام کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے جو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں پر قائم ہو۔

بیان میں وضاحت کی گئی کہ اقوام متحدہ کے ادارے ان اصولوں کے نفاذ میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں اور عالمی سکیورٹی کے تحفظ انسانی حقوق کے بنیادی تقاضوں کی حفاظت اور ان کے عملی نفاذ کو یقینی بنانے میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

یورپی یونین نے ایک مرتبہ پھر انروا کو سیاسی اور مالی تعاون جاری رکھنے کی توثیق کی اور کہا کہ یہ ادارہ فلسطینی علاقوں میں انسانی امداد تعلیم اور صحت کی خدمات فراہم کرنے والا ایک بنیادی اور ناگزیر فریق ہے۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیل کے حکام سے وابستہ بلڈوزروں نے گذشتہ روز منگل کی صبح القدسِ مقبوضہ کے شہر میں واقع شیخ جراح کے محلے میں انروا کے کمپلیکس کے اندر مختلف تنصیبات کو مسمار کیا۔

یہ اقدام اس پس منظر میں سامنے آیا ہے کہ قابض اسرائیل کی کنیست نے اکتوبر تشرين الاول سنہ 2024ء میں ایک حتمی قانون منظور کیا جس کے تحت فلسطینِ مقبوضہ میں انروا کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ اس قانون کا جواز یہ پیش کیا گیا کہ ایجنسی کے بعض ملازمین نے 7 اکتوبر تشرين الاول سنہ 2023ء کو ہونے والی طوفان الاقصیٰ کارروائی میں مبینہ طور پر حصہ لیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan