Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

بحران کی اصل جڑ قابض اسرائیل ہے، حماس

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ کے میڈیا مشیر طاہر النونو نے زور دے کر کہا ہے کہ تحریک حماس فلسطینی عوام کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی حکمت عملی ترتیب دیتی ہے، جبکہ مزاحمت ایک مسلم اور بنیادی حق ہے جسے بین الاقوامی قوانین اور عالمی اقدار نے تسلیم کیا ہے۔

طاہر النونو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اصل مسئلہ مزاحمت کا ہتھیار نہیں بلکہ قابض اسرائیل کا مسلسل غاصبانہ تسلط اور اس کا برقرار رہنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قابض اسرائیل ہی ہر قسم کے استحکام اور حقیقی امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض اسرائیل غزہ پٹی میں امن قائم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا اور اس کی مسلسل خلاف ورزیاں دراصل سیز فائر معاہدے کو ناکام بنانے کی کوشش ہیں، جو ایک سو دن سے زائد عرصہ قبل نافذ العمل ہوا تھا۔

طاہر النونو نے کہا کہ ہم نے سیز فائر معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عملدرآمد کیا ہے اور قابض اسرائیل کی خلاف ورزیوں کے باوجود اپنے اعلانات اور وعدوں کے احترام میں کوئی جوابی کارروائی نہیں کی۔

انہوں نے عرب اور اسلامی ممالک کی شمولیت پر مشتمل نام نہاد امن کونسل کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس کونسل کا اصل کردار قابض اسرائیل کے قبضے کے خاتمے اور غزہ پٹی کی تعمیر نو پر مرکوز ہونا چاہیے۔

قابض اسرائیل سنہ 10 اکتوبر 2025ء سے نافذ سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا دفتر کے مطابق قابض اسرائیل نے سیز فائر کے دوران سو دن میں 430 مرتبہ فائرنگ کی، 66 بار فوجی گاڑیوں کے ذریعے رہائشی علاقوں میں دراندازی کی، 604 مرتبہ بمباری اور حملے کیے اور 200 بار گھروں اور مختلف عمارتوں کو دھماکوں سے تباہ کیا۔

میڈیا دفتر نے جاری بیان میں تصدیق کی کہ ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 483 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں 252 بچے خواتین اور بزرگ شامل ہیں جو مجموعی طور پر 52 فیصد بنتے ہیں، جبکہ 444 شہداء عام شہری تھے جو 92 فیصد ہیں۔ بیان کے مطابق 465 فلسطینی شہری رہائشی علاقوں کے اندر شہید کیے گئے، جو زرد لائن سے دور تھے اور ان کی شرح 96 فیصد ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan