Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

لبنان میں اسرائیلی بمباری، مقامی شہری شہید

بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیل کے جنگی طیاروں نے بدھ کے روز جنوبی لبنان میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہو گیا۔

لبنانی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ قابض اسرائیلی ڈرون کی جانب سے جنوبی لبنان کے قصبہ الزہرانی میں ایک گاڑی کو نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوا۔

لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض اسرائیل کے مسلح ڈرون نے دو گائیڈڈ میزائلوں کے ذریعے صیدا ضلع میں الزہرانی اور المصیلح کے درمیان سڑک پر ایک گاڑی پر فضائی حملہ کیا، جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، آگ بھڑک اٹھی اور وہ جل کر راکھ بن گئی۔

حملے کے فوری بعد ایمبولینسیں اور سول ڈیفنس کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

یہ حملہ قابض اسرائیل کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کا حصہ ہے، جو سنہ 27 نومبر 2024ء سے نافذ العمل ہے۔

قابض اسرائیل کی ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں سینکڑوں لبنانی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ قابض فورسز اب بھی لبنان کی پانچ پہاڑیوں پر قابض ہیں، جن پر گذشتہ جنگ کے دوران قبضہ کیا گیا، یہ ان دیگر لبنانی علاقوں کے علاوہ ہے جو دہائیوں سے قابض اسرائیل کے زیر قبضہ ہیں۔

اکتوبر سنہ 2023ء میں قابض اسرائیل نے لبنان پر جارحیت کا آغاز کیا، جسے ستمبر سنہ 2024ء میں مکمل جنگ میں تبدیل کر دیا گیا، اس جنگ کے نتیجے میں چار ہزار سے زائد افراد شہید اور تقریباً سترہ ہزار دیگر زخمی ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan