Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

پی ایل او کے اراکین کی گولڈ سٹون پر بحث روکے جانے کی مذمت

abdul-raheem فلسطینی تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او) کے دو ارکان عبدالرحیم ملوح اور غسان شکعہ نے صدر محمود عباس کی جانب سے گولڈ سٹون کی رپورٹ پراقوام متحدہ میں بحث رکوانے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی تاریخ میں انوکھا اقدام قرار دیا ہے۔ پی ایل او کے دونوں ارکان نے غزہ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ محمود عباس نے اقوام متحدہ میں اسرائیل کے تعاقب کا موقع ضائع کردیا ہے جبکہ فلسطینی اتھارٹی کے راہنما یاسرعبد ربہ کی جانب سے واقعے کی چھان بین کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان حیران کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی میں اسرائیلی جنگی جرائم کے رپورٹ پربحث رکوانے سے فلسطینی اتھارٹی اور صدر محمود عباس کی ساکھ کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ صدر نے جنیوا میں متعین فلسطینی سفیر کے ذریعے گولڈ سٹون پر بحث رکوانے کی سفارش کرکے اسرائیل کوقانون کے کٹہرے میں لانے کا ایک سنہری موقع ضائع کر دیا ہے۔ عبدالرحیم ملوح نے کہا کہ صدر کی جانب سے گولڈ سٹون پربحث رکوانے کے بعد اب یاسرعبد ربہ کی جانب سے اس کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان بے معنی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون سے مطالبہ کہا کہ وہ گولڈ سٹون کی رپورٹ پربحث کراکے اسرائیل کو قانون کے کٹہرے میں لائیں اور مظلوم فلسطینی عوام کو انصاف فراہم کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan