دوحہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کردہ بین الاقوامی امن کونسل کو فعال اور استحکام کا عنصر ہونا چاہیے، اور اس کے ساتھ ہی قابض اسرائیل کا غزہ سے فوری انخلا ضروری ہے۔
آل ثانی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہاکہ “ہمارے پاس غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ موجود ہے، لیکن قتل و غارت گری جاری ہے۔”
انہوں نے بتایا کہ غزہ کی انسانی صورتحال اب بھی شدید مداخلت کی محتاج ہے اور پابندیوں کو فوری طور پر ختم کیا جانا چاہیے۔
قطری وزیر نے مزید کہا، “غزہ میں جنگ بندی مکمل نہیں ہے اور ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ قابض اسرائیل پوری طرح علاقے سے واپس نکل جائے۔”
انہوں نے زور دیا کہ غزہ میں انسانی امداد کی رسائی بلا روک ٹوک ممکن ہونی چاہیے تاکہ شہریوں کو بنیادی ضروریات فراہم کی جا سکیں۔
