Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

طوباس میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی

طوباس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیل کی ظالم انتظامیہ نے پیر کے روز طوباس کے جنوب مشرق میں واقع گاؤں عاطوف سے ایک فلسطینی خاندان کو جبری طور پر بے دخل کر دیا تاکہ ان کی زمینوں پر ایک استعماری سڑک تعمیر کی جا سکے۔ یہ اقدام فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے اکھاڑ پھینکنے اور صہیونی آبادکاری کے منصوبوں کو وسعت دینے کی کھلی کوشش ہے۔

طوباس گورنری میں وادی اردن کے امور کے ذمہ دار معتز بشارات نے بتایا کہ قابض فوج نے یاسین رشایدہ خاندان جس کے افراد کی تعداد چھ ہے کو طاقت کے بل پر ان کے مسکن سے نکال دیا۔ قابض حکام نے یہ جبر اس بہانے کیا کہ طمون اور عاطوف کی اراضی پر ایک استعماری سڑک کھولی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سڑک اس وسیع منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت علاقے میں ایک نئی یہودی بستی قائم کی جا رہی ہے۔ یہ ان انیس صہیونی کالونیوں میں شامل ہے جنہیں قابض اسرائیل مغربی کنارے میں تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ قابض فوج نے گذشتہ ماہ دسمبر میں مغربی کنارے میں انیس نئی یہودی بستیاں قائم کرنے کے ارادے کا اعلان کیا تھا جن میں سے ایک طمون اور عاطوف کے فلسطینی شہریوں کی زمینوں پر بنائی جا رہی ہے۔

حال ہی میں قابض افواج نے اس علاقے کو متعدد استعماری منصوبوں کا نشانہ بنایا ہے جن میں خيط القرمزي منصوبہ بھی شامل ہے جس کا اعلان نومبر سنہ 2025ء کے اواخر میں کیا گیا۔ یہ منصوبہ ایک عسکری سڑک اور الحاقی دیوار پر مشتمل ہے جو نسل پرستانہ توسیع کی علامت ہے۔ اس کی لمبائی بائیس کلومیٹر ہے اور یہ عین شبلی گاؤں سے شروع ہو کر تیاسیر عسکری چیک پوسٹ تک پھیلا ہوا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan