غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی سے تعلق رکھنے والے سات فلسطینی اسیروں کو اپنی جیلوں سے رہا کر دیا۔
رہا کیے گئے اسیروں کو ریڈ کراس کے ذریعے غزہ پٹی کے وسطی شہر دیر البلح میں واقع شهداء الاقصیٰ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں قابض اسرائیلی جیلوں میں مختلف ادوار گزارنے کے بعد طبی دیکھ بھال اور ضروری معائنے فراہم کیے جا رہے ہیں۔
رہا ہونے والے فلسطینی اسیروں میں
1۔ رشدی عبد اللہ علی العطار عمر 26 سال، جبالیہ
2۔ براء محمد عواد المصالحہ عمر 21 سال، القرارہ
3۔ محمد سعید فتحی الصعیدی عمر 32 سال، معسكر الشاطئ
4۔ احمد خلیل حسن الاغا عمر 22 سال، مواصی خان یونس
5۔ محمود جمال مصطفی الغف عمر 35 سال، الصفطاوی
6۔ عبد اللطیف زکی مصطفی طروش عمر 33 سال، بیت لاہیا
7۔ عرفات مالک محمد طروش عمر 25 سال، بیت لاہیا
شامل ہیں
قابض اسرائیلی افواج وقتاً فوقتاً غزہ کی پٹی کے محدود تعداد میں فلسطینی اسیروں کو ان کی سزائیں مکمل ہونے کے بعد رہا کرتی ہیں، تاہم بیشتر اسیر رہائی کے وقت انتہائی خراب جسمانی حالت میں ہوتے ہیں، جو قابض اسرائیلی جیلوں میں ان پر ڈھائے جانے والے تشدد اور ناروا سلوک کی واضح گواہی ہے۔
