Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

رام اللہ میں قدیم مسجد پر اسرائیل کی متنازع کارروائی

رام اللہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے مغرب میں واقع کفر نعمہ گاؤں میں قدیم مسجد کا محاصرہ کر لیا اور گاؤں پر دھاوا بولتے ہوئے مسجد کے اندر متعدد نمازیوں کو یرغمال بنا لیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے کفر نعمہ میں داخل ہو کر مسجد کے اطراف اور گاؤں کے رہائشی محلوں میں صوتی بم اور آنسو گیس کے گولے داغے جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، خاص طور پر خواتین اور بچوں میں شدید اضطراب دیکھا گیا۔

ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوجیوں نے اپنی عسکری کارروائیاں مزید سخت کر دیں اور نمازیوں کو یرغمال بنانے کے دوران شہریوں کو مسجد کے قریب جانے سے روک دیا، تاحال یرغمال بنائے گئے نمازیوں کی تعداد اور ان کے انجام کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔

یہ کارروائی قابض اسرائیل کی اس مسلسل سفاکیت کا تسلسل ہے جس کے تحت وہ فلسطینی عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر عوام میں خوف پھیلانا اور مذہبی آزادی کو پامال کرنا چاہتا ہے، جو فلسطینی عوام کے حوصلے توڑنے کی ناکام کوششوں کے سوا کچھ نہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan