Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

غزہ

غزہ کے لیے دو لاکھ فوری رہائشی یونٹس ہماری اولین ترجیح: علی شعث

(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ پٹی کے انتظام کے لیے فلسطینی قومی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر علی شعث نے مصری دارالحکومت قاہرہ سے کمیٹی کے عملی کام کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا ہے۔

ڈاکٹر علی شعث نےپریس بیانات میں کہا کہ ان کی کمیٹی کی سب سے بڑی اور فوری ترجیح غزہ کے لیے دولاکھ تیار شدہ رہائشی یونٹس کی ہنگامی فراہمی ہے تاکہ خیموں کا متبادل فراہم کیا جا سکے۔ یہ یونٹس مکمل رہائشی بستیوں کی صورت میں ہوں گے جن میں صحت تعلیمی اور سکیورٹی سے متعلق سہولتیں شامل ہوں گی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ کمیٹی 15 معتدل اور پیشہ ور شخصیات پر مشتمل ہے جس کی تشکیل قاہرہ میں ہونے والے فلسطینی دھڑوں کے حالیہ اجلاسوں میں اتفاق رائے کے نتیجے میں عمل میں آئی۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل کو امریکہ کی براہ راست حمایت حاصل ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 اور ترمب امن منصوبے کی بنیاد پر فراہم کی گئی۔

ڈاکٹر علی شعث نے ایک بار پھر زور دے کر کہا کہ اولین ترجیح یہی ہے کہ دو لاکھ تیار شدہ رہائشی یونٹس فوری طور پر غزہ پہنچائے جائیں تاکہ بے گھر ہونے والے خاندانوں کو خیموں کی اذیت ناک زندگی سے نجات دلائی جا سکے اور انہیں منظم رہائشی ماحول فراہم ہو۔

انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ کمیٹی تعمیر نو کے عمل کو شفاف انداز میں آگے بڑھائے گی انسانی امداد کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے گی ،خواتین اور بچوں کی دیکھ بھال کرے گی جنگی صدمات کے علاج پر توجہ دے گی اور فلسطینی سیاسی نظام کے اتحاد اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کرے گی۔

قاہرہ میں فلسطینی دھڑوں کے اختتامی بیان میں اس عبوری کمیٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا تھا اور ثالثوں سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ قابض اسرائیل کے مکمل انخلا کے لیے دباؤ ڈالیں اور غزہ میں معمول کی زندگی کی بحالی کو یقینی بنائیں تاکہ مغربی کنارے میں الحاق کے منصوبوں اور القدس کی یہودیانے کی پالیسیوں کا مؤثر مقابلہ کیا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan