Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ شہر اور دیر البلح پر اسرائیلی بمباری، 7 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جمعرات کی شام قابض اسرائیل کے جنگی طیاروں کی جانب سے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر کی گئی فضائی بمباری کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہری شہید اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ ان حملوں میں النصیرات کیمپ میں ایک رہائشی گھر اور غزہ شہر میں ایک پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

غزہ کے ہسپتالوں میں موجود طبی ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی صبح سے اب تک قابض اسرائیل کے حملوں میں غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں 10 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

ذرائع نے تصدیق کی کہ وسطی غزہ کی پٹی میں واقع النصیرات کیمپ میں الخطيب خاندان کے گھر پر قابض اسرائیل کی فضائی بمباری کے نتیجے میں تین شہری شہید اور متعدد دیگر مختلف نوعیت کے زخموں کے ساتھ زخمی ہوئے۔

طبی ذرائع کے مطابق شہداء میں اشرف الخطيب اور ان کی اہلیہ شامل ہیں۔ واقعے کے فوراً بعد سول ڈیفنس اور ایمبولینس کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شہداء اور زخمیوں کو العودہ ہسپتال اور شهداء الاقصیٰ ہسپتال منتقل کیا۔

اسی دوران قابض اسرائیل کی ایک اور فضائی بمباری میں غزہ شہر کے جنوب مغرب میں واقع نابلسي چوک پر پولیس کی ایک چوکی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شہری شہید ہو گئے۔

دوسری جانب ہمارے نامہ نگار نے تصدیق کی کہ دیر البلح شہر کے مغرب میں الجرو خاندان کے گھر کے صحن پر قابض اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں دو شہداء کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں۔

اس سے قبل سرکاری میڈیا دفتر نے بتایا کہ قابض اسرائیل نے سیز فائر کے فیصلے کے دسویں اکتوبر سنہ 2025ء کو نافذ ہونے کے بعد سے لے کر جمعرات 15 جنوری سنہ 2026ء کی صبح تک یعنی 95 دنوں کے دوران معاہدے کی سنگین اور منظم خلاف ورزیاں جاری رکھیں جو بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح پامالی اور سیز فائر کے اصل مقصد اور اس سے منسلک انسانی پروٹوکول کو دانستہ طور پر ناکام بنانے کے مترادف ہیں۔

خلاف ورزیاں

دفتر نے جمعرات کو جاری بیان میں واضح کیا کہ متعلقہ سرکاری اداروں نے سیز فائر معاہدے کی مجموعی طور پر 1244 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

402 شہریوں کے خلاف براہ راست فائرنگ کے جرائم۔

66 فوجی گاڑیوں کی جانب سے رہائشی علاقوں میں دراندازی کے واقعات۔

581 نہتے شہریوں اور ان کے گھروں پر بمباری اور حملوں کے جرائم۔

195 گھروں اداروں اور شہری عمارتوں کو دھماکوں سے اڑانے اور تباہ کرنے کے جرائم۔

بیان میں کہا گیا کہ ان منظم خلاف ورزیوں کے نتیجے میں ہسپتالوں تک پہنچنے والے 449 فلسطینی شہری شہید ہوئے جبکہ 1246 دیگر زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ قابض اسرائیل کی افواج نے 50 افراد کو غیر قانونی طور پر گرفتار بھی کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan