Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

صومالی لینڈ میں صہیونی سرگرمیوں پر سخت ردعمل کا اعلان: عبدالملک الحوثی

صنعاء – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یمن میں تحریک انصار اللہ کے قائد عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت قابض اسرائیل کی نقل و حرکت کی مسلسل نگرانی اور تعاقب کر رہی ہے اور صومالی لینڈ میں نگرانی کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے پر کام جاری ہے۔

انہوں نے ایک ٹیلی وژن خطاب میں واضح کیا کہ انصار اللہ صومالی لینڈ میں قابض اسرائیل کی کسی بھی مستقل موجودگی کو نشانہ بنانے میں سنجیدہ ہے خواہ وہ عسکری اڈہ ہو یا کوئی اور مقام۔ انہوں نے زور دیا کہ تحریک کسی بھی دستیاب صہیونی موجودگی کے خلاف عسکری کارروائی سے ہرگز گریز نہیں کرے گی۔

اسی تناظر میں عبدالملک الحوثی نے امریکی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر امریکہ کا طرزِ عمل طغیان، استکبار اور ظلم پر مبنی ہے جسے انہوں نے کھلا ہوا اور بے نقاب قرار دیا۔ انہوں نے وینزویلا کے خلاف امریکی جارحیت اور صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو اغوا کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ملک کی دولت کو لوٹنا ہے۔

قائد انصار اللہ نے کہا کہ علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطینی عوام کی حمایت اور نصرت میں یمنی عوام کا مؤقف اور عملی کردار بالکل درست ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مؤقف کو یمن کے اندر وسیع عوامی تائید حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انصاراللہ تحریک موجودہ مرحلے میں آئندہ مرحلے کی تیاری کے عنوان کے تحت آگے بڑھ رہی ہے اور ان کے بقول قابض اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ تصادم ناگزیر ہے خواہ وہ براہِ راست ہو یا ان کے ذریعے متحرک کیے گئے آلہ کاروں کے ذریعے ہو۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan