Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

غزہ

فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے غزہ میں جرائم پیشہ گینگز کی مالی سرپرستی کا انکشاف

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں مزاحمت کی سکیورٹی کے میدانی ونگ رادع یونٹ نے انکشاف کیا ہے کہ رام اللہ میں قائم فلسطینی اتھارٹی غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیل کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں سرگرم مجرم ایجنٹ گروہوں کی حمایت اور مالی معاونت میں ملوث ہے۔

رادع یونٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دستیاب معلومات اور تحقیقات اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ ان ایجنٹ گروہوں کے ذمہ داران کے فلسطینی اتھارٹی کی سیاسی اور سکیورٹی شخصیات کے ساتھ براہ راست رابطے موجود ہیں۔ یونٹ کے مطابق اتھارٹی ان گروہوں کو سیاسی تحفظ فراہم کر رہی ہے جس کے نتیجے میں کمزور ذہنیت کے حامل افراد اور جرائم پیشہ عناصر کو قابض دشمن کے مفادات کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ داخلی محاذ کو نشانہ بنایا جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ فلسطینی اتھارٹی ایجنٹ گروہوں کے ذمہ داران اور ارکان کو ماہانہ تنخواہیں جاری رکھے ہوئے ہے جو اس کی فہرستوں میں شامل ہیں اور یہی عناصر ان گروہوں کی اکثریت پر مشتمل ہیں۔ رادع یونٹ نے اسے فلسطینی کاز کی قیمت پر سیاسی اور سکیورٹی اہداف کے حصول کے لیے اتھارٹی اور قابض اسرائیل کے درمیان واضح ہم آہنگی قرار دیا۔

رادع یونٹ نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ان ایجنٹ گروہوں سے سیاسی تحفظ واپس لے اور ان کے خلاف ایک واضح قومی مؤقف کا اعلان کرے نیز اس مؤقف کو عملی اقدامات کے ذریعے زمین پر نافذ کرے۔

یونٹ نے خبردار کیا کہ اس نوعیت کی حمایت کا تسلسل فلسطینی قضیے کے مستقبل اور اس کی جدوجہد کی تاریخ پر نہایت خطرناک اثرات مرتب کرے گا۔

دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج ،امریکہ اور یورپی حمایت کے ساتھ سات اکتوبر سنہ 2023ء سے غزہ کی پٹی میں نسل کشی کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں قتل عام، بھوک بطور ہتھیار، تباہی، جبری بے دخلی اور من مانی گرفتاریاں شامل ہیں۔ یہ سب کچھ عالمی برادری کی اپیلوں اور بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے جنگ بندی احکامات کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔

اس نسل کشی کے نتیجے میں اب تک تقریباً دو لاکھ 43 ہزار فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں جن کی اکثریت بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ 11 ہزار سے زائد فلسطینی تاحال لاپتا ہیں جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ قحط اور بھوک نے بھی بے شمار جانیں نگل لی ہیں خصوصاً بچوں کی جبکہ غزہ پٹی کے بیشتر شہر اور علاقے وسیع پیمانے پر تباہی کا شکار ہو چکے ہیں جو قابض صہیونی دشمن ریاست کی سفاکیت کا کھلا ثبوت ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan