Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

غزہ

فلسطینی دھڑوں کی عبوری قومی کمیٹی کے قیام میں مکمل حمایت

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی دھڑوں نے مصری دارالحکومت قاہرہ میں ایک اجلاس کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کے انتظام کے لیے عبوری قومی فلسطینی کمیٹی کے قیام کے سلسلے میں ثالثوں کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

فلسطینی دھڑوں نے بدھ کے روز جاری بیان میں بتایا کہ انہوں نے امن کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ثالثوں کے ساتھ ہم آہنگی میں قابض اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ وہ اپنے جارحانہ اقدامات بند کرے اور غزہ کے راستے کھولے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی دھڑے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے تاکہ فلسطینی موقف میں یکجہتی پیدا ہو، جس سے موجودہ نازک مرحلے میں فلسطینی قضیہ کو آگے بڑھانے میں مدد ملے۔

اسی سلسلے میں گذشتہ شام اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی قیادت کا ایک وفد قاہرہ پہنچا، جس کی سربراہی خلیل الحیہ کر رہے تھے، تاکہ مصری قیادت کے ساتھ بات چیت کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan