Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ میں سردی سے 7 بچے شہید، دو دن میں 7 ہزار خیمے بہہ گئے

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں حکومتی میڈیا دفتر نے شدید سردی کی نئی لہر کے ساتھ غزہ کی پٹی میں انسانی المیے کے مزید سنگین ہونے سے خبردار کیا ہے۔ دفتر نے تصدیق کی ہے کہ موسم سرما کے آغاز سے اب تک سردی اور صقیع کے باعث شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7 ہو گئی ہے، جن میں تمام کے تمام بچے شامل ہیں۔ یہ المیہ قابض اسرائیل کے مسلسل محاصرے، وسیع پیمانے پر تباہی اور محفوظ رہائش کی بنیادی سہولیات کے فقدان کے سائے میں پیش آ رہا ہے۔

دفتر نے آج منگل کے روز جاری اپنے بیان میں کہا کہ غزہ پر قابض اسرائیل کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے لے کر منگل 13 جنوری 2026ء تک سردی اور گھروں کے منہدم ہونے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 24 تک جا پہنچی ہے۔ یہ تمام شہداء جبری پناہ گزین کیمپوں میں مقیم بے گھر افراد تھے، جن میں 21 بچے شامل ہیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ شدید آندھیوں اور موسمی دباؤ کے باعث گذشتہ دو دنوں کے دوران تقریباً 7 ہزار خیمے بہہ گئے، جس سے ہزاروں بے گھر خاندانوں کی اذیت میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔

حکومتی میڈیا دفتر نے وضاحت کی کہ یہ اعداد و شمار انسانی سانحے کی شدت میں خطرناک اضافے کا واضح اشارہ ہیں، کیونکہ حرارت کے ذرائع تقریباً ناپید ہیں، محفوظ پناہ گاہیں موجود نہیں اور کمبلوں اور سردیوں کے ملبوسات کی شدید قلت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ قابض اسرائیل کی جانب سے انسانی امداد کی مطلوبہ مقدار میں ترسیل پر عائد پابندیاں بدستور برقرار ہیں۔

دفتر نے یاد دلایا کہ وہ اس سے قبل بھی موسمی دباؤ اور شدید سردی کی لہروں کے سنگین نتائج سے خبردار کر چکا ہے اور نشاندہی کی تھی کہ یہ حالات بچوں، مریضوں اور بزرگوں کی زندگیوں کے لیے بڑھتا ہوا خطرہ بن رہے ہیں۔ بیان میں تنبیہ کی گئی کہ اگر فوری مداخلت نہ کی گئی تو شہداء کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

حکومتی میڈیا دفتر نے قابض اسرائیل کو غزہ کے عوام کے خلاف جاری قتلِ بطيء کی پالیسی کا مکمل اور براہ راست ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ بھوک، جبری بے دخلی اور محاصرے پر مبنی پالیسیوں کا تسلسل ہے۔

دفتر نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی و حقوقی تنظیموں سے فوری اقدام کا مطالبہ کیا تاکہ محفوظ رہائشی مراکز قائم کیے جائیں اور حرارت اور امدادی سامان بغیر کسی قید کے غزہ میں داخل کیا جائے، تاکہ وقت ختم ہونے سے پہلے باقی ماندہ جانوں کو بچایا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan