Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

غزہ میں سرد موسم اور محاصرہ، نسل کشی کو مزید بھیانک بنا رہے ہیں: حماس

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ترجمان حازم قاسم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شدید سردی کے باعث بچوں اور بزرگوں کی شہادتوں کا تسلسل، بمباری سے تباہ اور نشانہ بنائے گئے گھروں کا منہدم ہونا اور بیماریوں کا پھیلاؤ اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ غزہ کی پٹی اب بھی بدترین اجتماعی نسل کشی کے مرحلے سے گزر رہی ہے۔

قاسم نے آج منگل کے روز کہا کہ یہ نہایت افسوس ناک امر ہے کہ عالمی نظام مکمل طور پر بے بس دکھائی دے رہا ہے اور بار بار کی اپیلوں کے باوجود غزہ کی پٹی میں ہمارے عوام کو امداد فراہم کرنے میں ناکام ہے، جب کہ قابض صہیونی محاصرہ بدستور اس محصور خطے پر مسلط ہے۔

انہوں نے عرب لیگ، اسلامی تعاون تنظیم اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر حرکت میں آئے، غزہ کے عوام کو امداد فراہم کرے اور صہیونی محاصرہ توڑنے کے لیے عملی اقدامات کرے، تاکہ صہیونی دائیں بازو کی حکومت کو غزہ کی پٹی میں ہمارے عوام کی نسل کشی جاری رکھنے کی اجازت نہ دی جائے۔

غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ شدید سردی کے باعث ایک بچے کی وفات ہو گئی ہے، جب کہ بمباری سے تباہ شدہ عمارتوں کے منہدم ہونے کے نتیجے میں مزید چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اسی دوران سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل نے ایک قطبی موسمی دباؤ کے باعث سنگین اور تباہ کن نتائج سے خبردار کیا ہے جو منگل کے روز شروع ہو رہا ہے اور تقریباً پندرہ لاکھ فلسطینیوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan