Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ میں ہزاروں مریض ہنگامی طبی امداد کے لیے انتظار میں: WHO

(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ٹیڈروس اَدھانوم گیبریئسس نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے اٹھارہ ہزار پانچ سو سے زائد مریض اب بھی فوری طبی انخلا کے شدید محتاج ہیں۔ ان میں تقریباً چار ہزار معصوم بچے بھی شامل ہیں جو قابض اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ اور محاصرے کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

اسی تناظر میں ٹیڈروس گیبریئسس نے دنیا بھر کے ممالک سے اپیل کی کہ وہ غزہ سے آنے والے مریضوں کے لیے اپنے دروازے کھولیں اور مغربی کنارے بالخصوص مشرقی القدس کی جانب طبی انخلا کے عمل کو دوبارہ بحال کریں تاکہ ان زخمی اور بیمار فلسطینیوں کو ضروری علاج میسر آ سکے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ عالمی ادارہ صحت نے گذشتہ ہفتے کے دوران غزہ کی پٹی سے اٹھارہ مریضوں اور ان کے چھتیس تیمارداروں کو اردن منتقل کرنے میں معاونت فراہم کی جہاں انہیں خصوصی طبی نگہداشت دی گئی۔ اس نگہداشت میں شدید زخموں کا علاج سنگین بیماریوں اور دیگر خطرناک طبی حالتوں سے نمٹنے کے اقدامات شامل تھے۔

ٹیڈروس گیبریئسس نے مزید بتایا کہ اکتوبر سنہ 2023ء سے اب تک غزہ سے دس ہزار سات سو سے زائد مریضوں کو دنیا کے تیس سے زیادہ ممالک میں تخصصی علاج کے لیے منتقل کیا جا چکا ہے۔

یہ صورتحال قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی نسل کش جنگ کے مسلسل اثرات کے سائے میں سامنے آ رہی ہے۔ یہ جنگ اکتوبر سنہ 2023ء میں شروع ہوئی اور دو سال سے زائد عرصے تک جاری رہی جس کے نتیجے میں اکہتر ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ اکہتر ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔ یہ اعداد و شمار قابض صہیونی دشمن ریاست کی سفاکیت اور فلسطینی عوام کے خلاف جاری اجتماعی جرم کی سنگین تصویر پیش کرتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan