Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

غزہ

ریڈ کراس دفتر کے سامنے غزہ کے اسیران کے اہل خانہ کا مظاہرہ

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) پیر کے روز غزہ کے فلسطینی اسیران کے اہل خانہ نے شہر غزہ میں ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا۔ اس احتجاج کا مقصد قابض اسرائیلی جیلوں میں قید اپنے بیٹوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور ان کے انجام سے متعلق حقائق جاننے کا مطالبہ تھا۔

دھرنے کے دوران اہل خانہ نے ریڈ کراس سے مطالبہ کیا کہ وہ اسیران کی قسمت واضح کرے اور قابض اسرائیل کی جیلوں میں ان کے حالات سے آگاہ کرے، کیونکہ اس پورے معاملے پر گہرا ابہام چھایا ہوا ہے۔

اسیران کے خاندان محدود ذرائع ابلاغ اور مستند سرکاری معلومات کی عدم دستیابی کے باعث مسلسل اضطراب کا شکار ہیں۔ طویل انتظار کے باوجود کسی قسم کا جواب نہ ملنا ان کے دلوں میں اپنے پیاروں کے انسانی اور قانونی مستقبل سے متعلق خدشات کو مزید بڑھا رہا ہے۔

اس موقع پر غزہ میں ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کی ترجمان امانی الناعوق نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کمیٹی کی اولین ترجیح فلسطینی اسیران کے حالات کی نگرانی اور ان تک رسائی حاصل کرنے کی کوششیں ہیں۔

یہ عوامی احتجاج ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فلسطینی اسیران کے اداروں کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ غزہ پر جنگ بندی کے معاہدے کے تحت قابض اسرائیل نے 1460 اسیران کا اعتراف کیا ہے۔ ان میں 1220 ایسے قیدی شامل ہیں جن کی اکثریت غزہ سے تعلق رکھتی ہے اور جنہیں قابض جیل انتظامیہ نام نہاد غیر قانونی جنگجوؤں کے زمرے میں رکھتی ہے۔

اگرچہ سنہ 2025ء میں قیدیوں کے تبادلے کے دوران 3745 فلسطینی اسیران کو رہا کیا گیا تھا، تاہم اس کے باوجود قابض اسرائیل کی جیلوں میں اب بھی ہزاروں فلسطینی قید ہیں۔ دسمبر کے گذشتہ مہینے میں جاری اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 9300 فلسطینی اسیران انتظامی حراست میں رکھے گئے ہیں۔

اسی تناظر میں اہل خانہ کے خدشات اس اعلان کے بعد مزید بڑھ گئے ہیں کہ غزہ سے تعلق رکھنے والے 50 اسیر قابض اسرائیل کی جیلوں میں شہید ہو چکے ہیں۔ انسانی حقوق کی رپورٹوں کے مطابق سات اکتوبر سنہ 2023ء کے بعد سے مجموعی طور پر 86 فلسطینی اسیر شہادت پا چکے ہیں۔ ان شہادتوں کی وجہ جیلوں میں غیر انسانی حالات اور منظم تشدد کو قرار دیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan