Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیلی جارحیت جاری، غزہ میں تین فلسطینی شہید

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے نتیجے میں پیر کے روز غزہ کی پٹی کے مشرقی علاقوں میں مزید تین فلسطینی شہری شہید ہو گئے۔ قابض افواج نے مسلسل 93ویں روز بھی فضائی اور توپ خانے کی گولہ باری اور براہ راست فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا خاص طور پر مشرقی غزہ کو نشانہ بنایا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں عاطف سمیر البيوک اور محمود بریکہ شامل ہیں جنہیں خان یونس کے جنوب میں واقع مسجد النور کے قریب شہریوں کے ایک گروہ پر قابض اسرائیل کے کواڈ کاپٹر ڈرون کے حملے کے بعد ناصر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

ایک اور پیش رفت میں شہری وسام عبد اللہ سالم العمور خان یونس میں قابض اسرائیلی افواج کی براہ راست فائرنگ سے شہید ہو گئے۔

اسی دوران خان یونس کے جنوب میں واقع البطن السمین کے علاقے میں قابض اسرائیلی فوجی گاڑیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی خاتون زخمی ہو گئیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوجی گاڑیوں نے خان یونس کے مشرقی علاقوں میں شدید فائرنگ کی جبکہ قابض فوج کے توپ خانے نے رفح شہر کے جنوب میں واقع مواصی کے علاقوں کو نشانہ بنایا۔

اسی طرح قابض اسرائیلی فوجی گاڑیوں نے مشرقی مغازی پناہ گزین کیمپ پر فائرنگ کی اور قابض اسرائیلی توپ خانے نے وسطی غزہ میں واقع البریج پناہ گزین کیمپ کے مشرقی حصوں پر گولہ باری کی۔

گذشتہ روز اتوار کو بھی قابض اسرائیلی حملوں میں چار فلسطینی شہری شہید ہوئے جن میں سے دو خان یونس کے مشرقی علاقوں میں ایک مشرقی غزہ میں جبکہ چوتھا مغازی پناہ گزین کیمپ پر پہلے ہونے والی بمباری میں زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گیا۔

غزہ میں حکومتی میڈیا دفتر نے اعلان کیا ہے کہ شدید سردی کے باعث بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 21 شہداء تک پہنچ گئی ہے جن میں 18 معصوم بچے شامل ہیں۔ یہ اموات قابض اسرائیل کی جانب سے جاری نسل کشی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات کا براہ راست نتیجہ ہیں جو دو برس سے جاری ہے۔

حکومتی میڈیا دفتر نے ایک صحافتی بیان میں واضح کیا کہ تمام شہداء جبری طور پر بے گھر کیے گئے پناہ گزین کیمپوں میں مقیم تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ موجودہ موسم سرما کے آغاز سے اب تک سردی کے باعث اموات کی تعداد چار ہو چکی ہے جبکہ شدید قلت کا سامنا ہے جس میں گرمائش کے وسائل کی عدم موجودگی محفوظ پناہ گاہوں کا فقدان کمبل اور گرم لباس کی شدید کمی شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ قابض اسرائیل کی جانب سے انسانی امداد کی ناکہ بندی بھی بدستور جاری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سیز فائر کے نفاذ کے بعد سنہ 10 اکتوبر 2025ء سے اب تک قابض اسرائیلی حملوں میں 450 فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں جن میں 159 بچے اور 61 خواتین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 1236 فلسطینی مختلف نوعیت کے زخموں کا شکار ہوئے جبکہ 688 شہداء کی لاشیں ملبے تلے سے نکالی جا چکی ہیں۔ یہ اعداد و شمار فلسطینی وزارت صحت کی یومیہ رپورٹ میں سامنے آئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan