Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی ظلم و ستم کی کارروائیاں جاری

مقبوضہ مغربی کنارہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ مغربی کنارےکے مختلف علاقوں میں قابض اسرائیلی فو ج اور صہیونی آبادکاروں نے اپنی جارحانہ کارروائیاں جاری رکھیں جن میں چھاپے، آبادکاروں کے حملے اور فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپیں شامل رہیں۔

الخلیل کے شمال میں قابض اسرائیل کی فورسز نے بلدہ سعیر کے واد خنیس علاقے پر دھاوا بول دیا۔ فورسز نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لیے ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے جبکہ صہیونی آبادکاروں نے فوجی تحفظ میں مقبرہ الرأس کے علاقے میں کھلی غنڈہ گردی کی۔

نابلس کے شمال مغرب میں قابض اسرائیل کی فورسز نے بلدہ بزاریا پر چھاپہ مارا۔ اسی دوران بلدہ برقة میں فلسطینی نوجوانوں اور قابض فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جہاں قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

نابلس کے جنوب مشرق میں صہیونی آبادکاروں نے گاؤں جالود کے سکول کی دیواروں پر اشتعال انگیز اور نفرت آمیز نعرے تحریر کیے۔ ادھر رام اللہ کے شمال میں واقع گاؤں عطارہ میں آبادکاروں نے ابو رجیلہ خاندان پر حملہ کر دیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ تمام حملے قابض اسرائیل کی اس منظم پالیسی کا حصہ ہیں جس کا مقصد فلسطینی عوام کو ہراساں کرنا، ان کی زمینوں پر قبضہ مضبوط کرنا اور مغربی کنارے میں صہیونی تسلط کو گہرا کرنا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan