Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات پیچیدگی کا شکار ہو گئے ہیں: قطر

دوحہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الأنصاری نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے سلسلے میں ثالثی کو متعدد پیچیدگیاں درپیش ہیں،اور اس سلسلے میں مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔

الأنصاری نے اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کے ساتھ بات چیت جاری ہے تاکہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے، جو امن کے قیام کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی واضح کیا کہ بین الاقوامی استحکام کی فورس کے اعلان یا رفح کراسنگ کے کھلنے کے حوالے سے کوئی وقت متعین نہیں ہے۔

قابض اسرائیلی فوج غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے، حالانکہ عالمی کوششیں اور مذاکرات اسے مستحکم کرنے اور اس کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے کے لیے جاری ہیں۔ اس دوران رفح کی سرحدی گذرگاہ کے دوبارہ کھلنے کے وقت کے بارے میں اب بھی غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق قابض اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے امریکہ کے دورے کے بعد صورتحال کے جائزے کے دوران کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ یہ سمجھوتہ موجود ہے کہ رفح کراسنگ اس وقت تک نہیں کھلے گی جب تک غزہ سے آخری اسرائیلی فوجی ران گویلی کی لاش واپس نہ آجائے۔

یہ موقف کراسنگ انتظامیہ ، مذاکرات، سیاسی و سکیورٹی دباؤ کے مسائل کے گرد جاری تنازع کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جبکہ معاہدے کی مدت یا اس کے نفاذ کے طریقہ کار کی مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔

اسی سلسلے میں امریکی صدر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے مطابق بین الاقوامی استحکام فورس کے قیام کے معاملے نے پیچیدگی اختیار کر لی ہے، جب کہ آذربائیجان کے صدر الہام علیو ف نے اعلان کیا کہ ان کا ملک بیرونی حدود میں امن قائم کرنے کے لیے کوئی فوج نہیں بھیجے گا۔

علیو ف نے آذربائیجانی ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں بتایا کہ ان کا ملک امریکہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا اور اس فورس سے متعلق متعدد سوالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ باکو نے امریکہ کے لیے 20 سے زائد سوالات پر مشتمل ایک استفساری فارم تیار کیا، لیکن نتیجہ اخذ کیا کہ اس وقت آذربائیجان کی اس فورس میں شرکت ممکن نہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan