Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

فلسطینی علاقوں میں آبادکاروں کی حملہ آور کارروائیوں کا سلسلہ جاری

(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقے میں سلفیت کے جنوب مغرب میں واقع گاؤں فرخہ جمعہ کی شام قابض اسرائیلی آبادکاروں کی مسلح یلغار کا نشانہ بنا، جہاں پچاس سے زائد آبادکاروں نے گاؤں کے شمالی حصے پر حملہ کیا۔

فرخہ کی دیہی کونسل کے سربراہ مصطفیٰ حماد نے بتایا کہ آبادکاروں کے گروہوں نے شہریوں کے گھروں کے اطراف دھاوا بول دیا اور گاؤں کے نوجوانوں پر براہ راست فائرنگ کی، جس کے باعث آبادی میں شدید خوف اور بے چینی پھیل گئی۔

اس حملے کے بعد گاؤں کے باشندے گھروں سے نکل آئے اور دراندازی کا مقابلہ کرنے کے لیے جمع ہو گئے، جبکہ آبادکار مسلسل گھروں اور ان کے گرد و نواح پر گولیاں برساتے رہے۔

اسی تناظر میں قابض اسرائیلی افواج نے دن کے اوائل میں بیت لحم شہر کے جنوب میں واقع بلدہ بیت فجار پر بھی دھاوا بولا، جہاں مختلف علاقوں میں زہریلی گیس اور صوتی بم داغے گئے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فورسز نے مغربی داخلی راستے، الدیریہ کے علاقے اور وادی الرقم میں پوزیشنیں سنبھالیں اور شدید شیلنگ کی، تاہم گھروں پر چھاپوں یا گرفتاریوں کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

مغربی کنارے کے وسیع علاقوں میں غزہ پر قابض اسرائیل کی نسل کش جنگ کے آغاز کے بعد سے آبادکاروں کے حملوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ یہ حملے اکثر مسلح آبادکار تنظیموں کی منظم کارروائیوں کے ساتھ ہوتے ہیں جنہیں قابض اسرائیلی افواج کی براہ راست سرپرستی حاصل ہوتی ہے، جس سے فلسطینی شہریوں کی زندگیاں مزید خطرے میں پڑ چکی ہیں۔

فلسطینی مرکزی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جو وزارت صحت کے حوالے سے جاری کیے گئے، غزہ پر جنگ کے آغاز یعنی اکتوبر سنہ 2023ء سے اب تک مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی افواج اور آبادکاروں کے حملوں کے نتیجے میں 1102 فلسطینی شہید اور 9034 زخمی ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan