Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

ایران نے اسرائیل کے صومالی لینڈ اقدام پر شدید ردعمل ظاہر کیا

تہران – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے صہیونی اقدام کو مسلم ممالک کے خلاف سازشوں کا سلسلہ قرار دیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک انٹرویو کے دوران خارجہ پالیسی سے متعلق مختلف اہم امور پر تفصیلی بات کی۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے ان خبروں کو صریحا مسترد کردیا جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ بیروت میں ایرانی سفیر کی منظوری کا عمل روک دیا گیا ہے۔

نیتن یاہو کے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو عسکری رنگ دینے کے دعوے گزشتہ تین دہائیوں سے دہرائے جا رہے ہیں اور یہ صیہونی حکومت کی مسلسل جھوٹ پر مبنی مہم کا حصہ ہیں، جسے اب مغربی میڈیا بھی بے نقاب کر رہا ہے۔

انہوں نے اپنے انٹرویو کے دوران واضح کیا کہ ایران اور لبنان کے درمیان سفارتی تعلقات بدستور معمول کے مطابق قائم ہیں اور کسی قسم کی رکاوٹ یا تعطل موجود نہیں۔ لبنان کے نئے سفیر بھی آج ایران میں وزیر خارجہ کو اپنی سفارتی اسناد پیش کریں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan