Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیلی جیلوں میں 32 فلسطینی قیدی شہید، انسانی حقوق کی پامالی

(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مرکز فلسطین برائے مطالعات اسیران نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ دو برسوں کے دوران قابض اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی اسیران کے خلاف ماورائے عدالت قتل کی بدترین شرح ریکارڈ کی گئی ہے، جو بین الاقوامی قانون اور انسانی اقدار کی کھلی پامالی ہے۔

مرکز نے جمعرات کو جاری اپنے بیان میں واضح کیا کہ قابض اسرائیل نے سنہ 2025ء کے دوران شناخت شدہ 32 فلسطینی اسیران کو قتل کیا، اس سے قبل سنہ 2024ء میں 43 اسیران کو شہید کیا جا چکا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ قابض حکام نے نہتے اور غیر مسلح اسیران کے قتل کا سلسلہ بدستور جاری رکھا، جس میں تشدد، طبی غفلت، منظم بھوک، شدید مارپیٹ اور دیگر جرائم شامل ہیں اور یہ سب کچھ عالمی برادری کی آنکھوں کے سامنے بغیر کسی روک ٹوک کے ہوتا رہا۔

مرکز کے مطابق سنہ 1967ء سے اب تک تحریک اسیران کے 323 اسیران شہید ہو چکے ہیں، جن میں سے 86 اسیران کو قابض اسرائیل نے گذشتہ 27 ماہ کے دوران قتل کیا، ان میں صرف سنہ 2025ء میں 32 اسیر شامل ہیں۔ قابض حکام تاحال ان شہداء کے جسد خاکی کو تحویل میں لیے ہوئے ہیں اور اہل خانہ کے حوالے کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ گذشتہ برس کے دوران شہید ہونے والے اسیران کا تعلق غزہ کی پٹی، جنین، بیت لحم، الخلیل، طولکرم، رام اللہ اور نابلس سے تھا۔ ان میں چھ بزرگ اسیر اور کم عمر لڑکے بھی شامل تھے، جن میں 17 سالہ اسیر ولید احمد بھی شامل ہے، جو منظم بھوک کے نتیجے میں شہید ہوا۔

مرکز نے نشاندہی کی کہ قابض اسرائیل کے تفتیش کاروں نے تفتیشی مراکز میں مہلک تشدد کے طریقے استعمال کیے، خاص طور پر سدیہ تیمان، عوفر اور النقب جیسے عقوبت خانوں میں ہولناک تشدد سے کئی قیدی شہید ہوگئے۔ ان طریقوں میں بجلی کے جھٹکے دینا، شدید تشدد، سردی میں اسیران کو برہنہ کرنا، پولیس کتوں کا استعمال، بھوکا اور پیاسا رکھنا اور طبی غفلت شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جنسی زیادتی جیسے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا گیا اور بعض واقعات میں ان جرائم پر فخر کرتے ہوئے ویڈیوز بھی لیک کی گئیں۔

مرکز فلسطین برائے مطالعات اسیران نے اس صورت حال کو فلسطینی اسیران کے خلاف جاری منظم سفاکیت اور نسل کشی کی پالیسی کا تسلسل قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیل کو ان جرائم پر جواب دہ بنائے اور فلسطینی اسیران کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan