Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اریحا میں اسرائیلی کارروائی، دو فلسطینی گھر مسمار

اریحا ـ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مشرقی حصے میں واقع شہر اریحا کے مشرق میں دو فلسطینی مکانات مسمار کر دیے اور ایک تیسرے مکان کو مسمار کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔ یہ کارروائی بغیر اجازت تعمیر کے بہانے کی آڑ میں انجام دی گئی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج بھاری مسماری مشینری کے ہمراہ علاقے میں داخل ہوئی اور ان علاقوں میں واقع دو فلسطینی گھروں کو مسمار کر دیا جو قابض حکام کی جانب سے ’زون سی‘ والے علاقوں میں آتے ہیں۔ اس کے بعد اسی مقام پر ایک اور فلسطینی مکان کو مسمار کرنے کا تحریری نوٹس تھما دیا گیا۔

قابض فوج نے گذشتہ نومبر کے دوران القدس میں فلسطینی املاک اور تنصیبات کے خلاف 27 مسماری اور بلڈوزنگ کی کارروائیاں انجام دیں۔ ان میں پانچ خود مسماری کے واقعات شامل تھے جب کہ 21 کارروائیاں قابض بلدیہ اور اس کی فورسز نے انجام دیں، اس کے علاوہ ایک کارروائی میں القدس کی ایک زمین کو بلڈوز کیا گیا۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز قلقیلیہ شہر کے مشرقی داخلی راستے کے قریب تقریباً 300 پھل دار درخت تباہ کر کے اکھاڑ دیے، جو فلسطینی زمین اور روزگار پر ایک اور کاری ضرب ہے۔

یہ تمام مسماری کی کارروائیاں ایک مسلسل اسرائیلی پالیسی کا حصہ ہیں جن کے ذریعے قابض اسرائیل اپنی عمل داری کے زیر کنٹرول علاقوں میں فلسطینی تنصیبات کو نشانہ بنا رہا ہے، جب کہ فلسطینیوں کے لیے تعمیراتی اجازت نامے حاصل کرنے پر سخت اور ظالمانہ پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، تاکہ انہیں اپنی ہی سرزمین سے بے دخل کیا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan