غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے ہسپتالوں میں دو شہداء کے جسد خاکی لائے گئے جن میں ایک نیا شہید اور ایک ملبے سے نکالا گیا شہید شامل ہے، اس کے علاوہ ایک زخمی بھی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
وزارت صحت نے اپنے بیان میں بتایا کہ 11 اکتوبر سنہ 2025ء سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 416 ہو چکی ہے، جب کہ زخمیوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 153 ہے اور ملبے سے نکالے گئے شہداء کی تعداد 683 تک پہنچ چکی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق قابض اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں سات اکتوبر سنہ 2023ء سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 71 ہزار 271 ہو گئی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 171 ہزار 233 تک جا پہنچی ہے۔
وزارت صحت نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اب بھی متعدد متاثرین ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑے ہیں، تاہم ایمبولینس اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں تاحال ان تک پہنچنے سے قاصر ہیں، جس کی بنیادی وجہ قابض اسرائیل کی جانب سے مسلط کی گئی تباہی اور رکاوٹیں ہیں۔
