Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

غزہ پر جارحیت کے خلاف قومی یکجہتی ہی اصل طاقت ہے، حماس کا بیان

(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطین میں مقیم مسیحی بھائیوں کو کرسمس کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے مقابل فلسطینی قوم کا مقدر ایک اور ناقابل تقسیم ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک پریس بیان میں کہا کہ حماس فلسطین بھر کے مسیحیوں کو بالخصوص غزہ کی پٹی کے مسیحی شہریوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد اور نیک تمنائیں پیش کرتی ہے جنہوں نے جارحیت کے وہی کٹھن حالات جھیلے جو فلسطینی عوام کے دیگر طبقات نے برداشت کیے اور بمباری اور تباہی کا سامنا کیا۔

حازم قاسم نے واضح کیا کہ غزہ میں گرجا گھروں کو بھی اسی طرح نشانہ بنایا گیا جیسے مساجد کو کیا گیا جو قابض اسرائیل کی جانب سے مسلط کی گئی نسل کشی پر مبنی جنگ کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورت حال فلسطینی عوام کے تمام دینی طبقات کے درمیان دکھ درد اور موقف کی مکمل یکسانیت کو ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیا عیسوی سال فلسطینی عوام کے لیے خیر اور برکت لے کر آئے گا اور آنے والے دنوں میں فلسطین اور اس کے باسیوں کو امن اور آزادی نصیب ہو گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan