Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

غزہ

ڈاکٹر ود آؤٹ بارڈرز کی معطلی، فلسطینی مریض شدید متاثر

(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) بین الاقوامی طبی ادارے’ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈر‘ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے علاقے میں ہزاروں فلسطینی بنیادی طبی سہولیات تک رسائی سے محروم ہو سکتے ہیں، کیونکہ قابض اسرائیلی حکومت نے نئے سال کے آغاز سے 25 بین الاقوامی انسانی اداروں کے ساتھ اس تنظیم کی سرگرمیوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قابض اسرائیلی حکام نے منگل کے روز دعویٰ کیا کہ معطل کی جانے والی تنظیموں نے نئی رجسٹریشن شرائط پر عمل نہیں کیا، جن کے تحت ملازمین، فنڈنگ، اور سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔

قابض اسرائیلی حکام نے ’ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈر‘پر الزام عائد کیا کہ اس نے بعض کارکنان کے کردار واضح نہیں کیے، جن کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ ان کے مسلح تحریکوں سے روابط ہیں۔

’ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈر‘ غزہ میں سرگرم سب سے بڑی طبی تنظیموں میں شمار ہوتی ہے، جو تقریباً پانچ لاکھ افراد کو طبی خدمات فراہم کرتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ پانی کی فراہمی اور زندگی بچانے والی امداد بھی مہیا کرتی ہے۔ تنظیم نے واضح کیا کہ اس کی سرگرمیوں کی معطلی غزہ میں ایک بڑے انسانی المیے کا سبب بنے گی، خاص طور پر اس وقت جب علاقے کا طبی نظام تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔

تنظیم نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں انسانی امدادی ردعمل پہلے ہی سخت پابندیوں کا شکار ہے اور مزید کمزوری برداشت نہیں کر سکتا۔ آزاد اور تجربہ کار تنظیموں کو کام سے روکنا فلسطینی عوام کے لیے ایک تباہ کن سانحہ ثابت ہوگا۔

’ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈر‘نے مزید کہا کہ اگر سنہ 2026ء کے دوران اس کے اجازت نامے واپس لے لیے گئے تو غزہ کی بڑی آبادی طبی سہولیات، پانی اور بنیادی خدمات سے محروم ہو جائے گی۔

غزہ میں تنظیم کی ایمرجنسی کوآرڈینیٹر پاسکال کوآسار نے بتایا کہ ’ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈر‘ کی ٹیموں نے گذشتہ سال کے دوران لاکھوں مریضوں کا علاج کیا، سنہ 2025ء میں تقریباً آٹھ لاکھ طبی معائنے انجام دیے اور ایک لاکھ سے زائد زخمیوں کے کیسز سے نمٹا، اس کے علاوہ شہریوں کو کروڑوں لیٹر پانی فراہم کیا گیا۔

یہ قابض اسرائیلی فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب قابض اسرائیل کی فوج نازک سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے، فضائی اور توپ خانے کی گولہ باری جاری ہے اور تباہی، امدادی قلت اور سخت موسمی حالات کے باعث شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan