Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

اسرائیل

قابض اسرائیل کے مطابق 2025 میں 151 افسر و فوجی ہلاک ہوۓ

(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ سنہ 2025 کے آغاز سے اب تک اس کی صفوں میں 151 فوجی اور افسر ہلاک ہو چکے ہیں۔

قابض اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہلاک ہونے والے فوجی مختلف سروس کیٹیگریز سے تعلق رکھتے ہیں، جن میں باقاعدہ فوج، مستقل سروس اور ریزرو فورسز شامل ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ افراد سکیورٹی آپریشنز، فوجی کارروائیوں، ٹریفک حادثات کے دوران، بیماری یا خودکشی کے باعث ہلاک ہوئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ان فوجیوں کو سنہ 2025 کے آغاز سے اسرائیل کی فوج کے ہلاک شدگان کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

اسی حوالے سے قابض اسرائیل کے وزارت دفاع نے گذشتہ اکتوبر میں دعویٰ کیا تھا کہ سات اکتوبر سنہ 2023ء سے اب تک فوج اور سکیورٹی اداروں کے 1150 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

وزارت دفاع نے مزید وضاحت کی کہ اس تعداد میں سات اکتوبر کے حملے میں ہلاک ہونے والے، غزہ پر قابض اسرائیل کی جنگ، لبنان اور مغربی کنارے میں فوجی کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے فوجی شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan