Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ میں فوجی حملوں اور سردی سے تین فلسطینی شہید

(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں نازک سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ مسلسل بیاسیویں روز بھی جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے تحت توپ خانے کی بمباری میں اضافہ کیا جا رہا ہے، گھروں کو منہدم کیا جا رہا ہے اور غزہ کے مختلف علاقوں پر یکے بعد دیگرے فضائی حملے کیے جا رہے ہیں۔

آج منگل کی علی الصبح قابض اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوبی حصے میں واقع شہر رفح کے مغربی علاقے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا۔ اسی دوران ایک اور پیش رفت میں قابض طیاروں نے شمالی غزہ میں بلدہ بیت لاہیا پر بھی بمباری کی۔

فیلڈ ذرائع نے بتایا کہ رفح شہر کے شمال میں قابض فوج کی گاڑیوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جبکہ اسی وقت غزہ کے وسطی علاقے میں واقع مغازی کیمپ کے مشرقی حصے پر بھی فضائی حملہ جاری رہا۔ یہ تمام کارروائیاں غزہ کے مختلف علاقوں پر مسلسل جارحیت کا حصہ ہیں۔

گذشتہ پیر کے روز غزہ میں شدید سردی کے باعث دو ماہ کا ایک شیر خوار بچہ شہید ہو گیا، جس کے بعد سردی اور شدید موسمی دباؤ کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد تین تک جا پہنچی۔ ادھر موسمی دباؤ کے باعث عمارتیں منہدم ہونے سے شہدا کی تعداد بڑھ کر 17 ہو گئی، جب ایک عمارت کے گرنے سے ایک شہری شہید ہوا۔ یہ اعداد و شمار غزہ کی وزارت صحت نے جاری کیے۔

گیارہ اکتوبر 2025ء سے قابض اسرائیل کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں اب تک 414 فلسطینی شہید اور 1145 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 680 شہدا کی لاشیں ملبے تلے سے نکالی جا چکی ہیں۔ یوں سنہ سات اکتوبر 2023ء سے شروع کی گئی نسل کشی کی جنگ کے بعد مجموعی طور پر شہدا کی تعداد 71 ہزار 266 اور زخمیوں کی تعداد 171 ہزار 222 تک پہنچ گئی ہے۔

غزہ کی پٹی میں بے گھر فلسطینیوں کی اذیت ناک داستان ایک بار پھر تازہ ہو گئی ہے، جہاں موسلا دھار بارشوں، تیز آندھیوں اور سمندری لہروں کے باعث ان کی خیمہ بستیاں زیر آب آ گئیں۔ بارش کا پانی بے گھر خاندانوں کے خیموں میں داخل ہو گیا اور ان کے پاس بچی کھچی اشیا بھی تباہ ہو گئیں، جبکہ انسانی بحران مزید گہرا ہو گیا ہے اور بنیادی ضروریات زندگی کی شدید قلت نے فلسطینیوں کی مشکلات کو دو چند کر دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan