Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس ملیشیا نے حماس کے 08 ارکان گرفتارکر لیے

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia-pro-israel8

مغربی کنارے میں متنازعہ فلسطینی صدر محمود عباس کے زیرکمانڈ سیکیورٹی فورسز کا اسلامی تحریک مزاحمت. حماس. کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاٶن جاری ہے. مغربی کنارے کے نابلس اور الخلیل اضلاع میں اتوار کی صبح کی گئی تلاشی کی کارروائی میں حماس کے کم از کم 08 حـامیوں کو حراست میں لے لیا گیا. مرکز اطلاعات فلسطین کو حماس کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق الخلیل میں عباس ملیشیا میں “ترقومیا” کے علاقے میں گھر گھر تلاشی کی کارروائی میں حماس کے متعدد سرگرم کارکنوں کو اغوا کر لیا گیا. گرفتار ہونے والوں میں راضی شحادہ، معاذصالح طنینہ، اسماعیل محمد قباحہ اور القدس اوپن یونیورسٹی کے طالب علم فتحی محمد شامل ہیں. واضح رہے کہ مذکورہ چاروں اسیر ماضی میں بھی عباس ملیشیا کے ہاں پابند سلاسل رہ چکے ہیں.اسماعیل قباحہ ایک سرکاری اسکول میں استاد تھے. مغربی کنارے میں سلام فیاض کی غیرآئینی حکومت نے انہیں حماس سے تعلق کے الزام میں نوکری سے برطرف کر دیا تھا. وہ اس سے قبل کئی دفعہ گرفتار اور رہا کئے جا چکے ہیں. الخلیل ہی میں آج عباس ملیشیا کے چھاپوں میں گرفتار ہونے والوں میں ساھر محمد دبابیسہ، باہر قاسم قباحہ اور حلف اغریب بھی شامل ہیں. خلف اغریب بھی فلسطینی اتھارٹی کے زیرتعاون چلنے والے ایک سکول میں استاد تھے. انہیں بھی سلام فیاض کی جانب سے سیاسی انتقام ا نشانہ بناتے ہوئے ملازمت سے فارغ کر دیا گیا. دریں اثناء عباس ملیشیا نے نابلس میں بلاطہ کےمقام سے حماس کے ایک رکن متعصم فخری دویکات کو گرفتار کر لیا ہے. دویکات کی گرفتاری ایک ایسے وقت میں عمل میں لائی گئی ہے جبکہ اس کے بھائی کی رسم نکاح کی تقریب جاری تھیں. ادھر نابلس کے رہائشی عباس ملیشیا کی جیل میں قید 50 سالہ موئید صنوبر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ محمود عباس کے زیرانتظام قائم جیل میں صنوبر پر وحشیانہ تشدد کیا جا رہا ہے. صنوبر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں رام اللہ میں جنید جیل میں رکھا گیا ہے جہاں صدر عباس کی خصوصی تفتیش کار ان پرتشدد کر رہے ہیں. واضح رہے کہ موئید صنوبر حماس کے شہید رکن سعادة صنوبر کے بھائی ہیں. انہیں ماضی میں بھی عباس ملیشیا نے گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ وہ فتح کے غنڈوں کے ہاتھوں بھی تشدد کا نشانہ بن چکے ہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan