غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسرائیلی سیاسی و سلامتی امور کی کابینہ کے آخری اجلاس میں پیش کی گئی بریفنگز میں انکشاف ہوا ہے،جو اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے امریکا روانہ ہونے اور امریکی صدر سے ملاقات سے قبل منعقد ہواتھاکہ تین ممالک نے امریکا کی درخواست پر غزہ میں بین الاقوامی استحکام فورس میں شرکت کے لیے اپنی افواج بھیجنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
ان ممالک میں سے ایک انڈونیشیا ہے، جبکہ باقی دو ممالک کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔ اس دوران آذربائیجان کے موقف پر ابہام برقرار ہے، آذربائیجان نے پہلے افواج بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی تھی تاہم اب ترکی کے دباؤ کے بعد وہ ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔