Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

صومالیہ میں اسرائیلی موجودگی جنگ کا سبب بنے گی: عبدالملک الحوثی

صناء – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یمن کی تحریک انصار اللہ کے قائد عبدالملک الحوثی نے صومالیہ کے خطے ’صومالی لینڈ ‘ میں قابض اسرائیل کی کسی بھی موجودگی سے سختی سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی موجودگی کو یمنی افواج کا براہ راست عسکری ہدف سمجھا جائے گا کیونکہ یہ صومالیہ اور یمن دونوں کے خلاف کھلی جارحیت اور پورے خطے کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

عبدالملک الحوثی نے ایک پریس بیان میں کہا کہ تحریک انصار اللہ صومالی عوام کے شانہ بشانہ قابض اسرائیلی دشمن کے مقابل ڈٹی ہوئی ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن معاون اقدامات اختیار کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ تحریک کسی صورت یہ قبول نہیں کرے گی کہ صومالیہ کے کسی حصے کو قابض اسرائیلی دشمن کے لیے قدم جمانے کی جگہ میں بدلا جائے کیونکہ یہ صومال کی خود مختاری اور قومی حاکمیت کے ساتھ کھلواڑ ہے اور صومالی عوام خطے اور بحیرہ احمر کی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہے۔

عبدالملک الحوثی نے اس امر کی طرف اشارہ کیا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے ارض الصومال کو ایک الگ وجود کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان ایک جارحانہ اقدام اور صہیونی سازش کا حصہ ہے جس کا ہدف پوری امت مسلمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقف نہ صرف صومالیہ اور اس کے افریقی ماحول کے خلاف دشمنی پر مبنی ہے بلکہ یمن بحیرہ احمر اور اس سے ملحقہ ممالک کو بھی نشانہ بناتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد صومالیہ میں قابض اسرائیل کے لیے مستقل ٹھکانہ قائم کرنا ہے تاکہ اسے پورے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے اور ریاستوں کو تقسیم کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ ان کے مطابق یہ منصوبہ صرف صومالیہ تک محدود نہیں بلکہ ایک وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے جسے مشرق وسطیٰ کی تشکیل نو کا نام دیا جا رہا ہے۔

عبدالملک الحوثی نے قابض اسرائیلی اعلان کو قانونی اور اخلاقی طور پر باطل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک غاصب ریاست جو خود کسی قانونی حیثیت سے محروم ہے وہ کسی کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے کا اختیار نہیں رکھتی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ قابض اسرائیل دیگر ممالک اور فریقوں سے بھی تسلیم اور تعاون کا دائرہ وسیع کرنے کی کوشش کرے گا تاکہ ’صومالی لینڈ ‘ کو صومالیہ ،یمن اور عرب و افریقی ممالک کے خلاف جارحانہ سرگرمیوں کے مرکز میں بدلا جا سکے جس سے بحیرہ احمر اور خلیج عدن کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہوں گے۔

عبدالملک الحوثی نے عرب اور اسلامی دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ صومالیہ کی حمایت میں ایک واضح اور مضبوط موقف اختیار کرے اور بحیرہ احمر کے ممالک سمیت پوری عرب اور اسلامی دنیا عملی اقدامات کے ذریعے صومال اور دیگر آزاد ریاستوں کے خلاف قابض اسرائیلی جواز کو روکنے کے لیے آگے بڑھے۔

بیان کے اختتام پر انہوں نے فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے معاملے میں کسی بھی قسم کی کمزوری قابض اسرائیل کو خطے کے دیگر ممالک کے خلاف اپنی سازشیں پھیلانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ قابض اسرائیل پوری امت کا دشمن ہے اور اس کے خطرناک منصوبوں کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کیا گیا تو یہ خطرہ برقرار رہے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan