Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یورپی یہودیوں کا محصورین غزہ کے لیے امدادی بیڑہ لانے کا اعلان

palestine_foundation_pakistan_jewish-anti-israel2

یورپ میں سرگرم یہودی انسانی حقوق کی تنظیموں اور رفاہی اداروں نے غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے امدادی بحری جہاز غزہ لانے کا اعلان کیا ہے. امدادی بیڑے کےلیے جرمنی میں کوششیں شروع کردی گئی ہیں. یہ امدادی جہاز رواں ماہ کے آخر میں غزہ روانہ ہو گا. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قافلے کے انتظامات کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے وہ امدادی جہاز کو لبنان کے بحری راستے سے غزہ لے جانے کی کوشش کریں گے. انتظامیہ کا کہنا تھا کہ امدادی قافلے میں جرمنی کے یہودیوں، یورپ کے دس ممالک کے میں یہودی تنظیموں کے رضاکاروں اور امریکی امدادی کارکن بھی شریک ہوں گے. اس کے علاوہ قافلے میں جرمنی میں فلسطینی تنظیموں کے ارکان، پارلیمنٹیرینز یورپ اور بین الاقومی میڈیا کی ٹیمیں بھی ہمراہ ہوں گی. قافلے کی انتظامیہ میں شامل ایک خاتون رضاکار کیتھ کیزن چائین لائیٹریر نے عرب نشریاتی ادارے”الجزیرہ” کو بتایا ان کے جہازمیں محدود امدادی سامان ہو گا. امدادی اشیا میں بچوں کے اسکولوں کے بیگ، کتب، کاپیاں ،اسٹیشنری، کھیلوں کا سامان، بچوں کے لیے کپڑے، ماہی گیروں کی کشتیوں کےانجن، مچھلیوں کے شکار کے جال اور اس نوعیت کا دیگر سامان شامل ہو گا. انہوں نے کہا کہ اسکول کے بچوں سے متعلق سامان جرمنی کے تعلیمی اداروں کے تعاون سے اکٹھا کیا جا رہا ہے. یہودی رضاکار کا کہنا تھا کہ انہیں غزہ کے لیے امدادی قافلہ فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے بعد لانے کی ضرورت محسوس ہوئی. خیال رہے کہ اکتیس مئی کو اسرائیل نے ترکی کے چھ بحری جہازوں کے ایک قافلے کو کھلے سمندر میں نشانہ بنایا تھا،جس میں ترکی کے نو رضاکار شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے، جبکہ ہزاروں ٹن امدادی سامان اسرائیل نے غصب کر لیا تھا. ڈاکٹر کیتھ مزید کہتی ہیں کہ”انہیں اندازہ ہے کہ ان کا امدادی جہاز غزہ کے شہریوں کی ضروریات پوری کرنےمیں کچھ بھی کردار ادا نہیں کر سکتا. تاہم وہ یہ کوشش اس لیے کر رہے ہیں تاکہ یورپ کی سیاسی قیادت کو غزہ کی مشکلات اور بحرانی صورت حال کی طرف متوجہ کیا جا سکے”. انہوںنے کہا کہ غزہ کے لیے امدادی قافلہ لے جانے کی ایک وجہ دنیا بھرمیں یہودیوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت میں کمی لانا ہے. اسرائیل کی طرف سے کھلے سمندر میں ترکی کے امدادی جہازوں پر حملے کے بعد دنیا بھر میں یہودیوں کو سخت سُبکی کا سامنا ہے یورپ سمیت پوری دنیا میں یہودیوں کی بدنامی ہو رہی ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan