Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

غزہ میں پائیدار امن کے لیے قابض اسرائیل کو نکلنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

لاھور – مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی ریاست کو کبھی تسلیم نہیں کیا جا سکتا، مسلم حکمران اپنے عوام کے مفادات کا تحفظ نہیں کرتے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حماس کی مکمل حمایت کرتے ہیں، جبکہ اسرائیل امن معاہدے کی بار بار خلاف ورزی کر رہا ہے، غزہ میں امن قائم کرنے کیلئے اسرائیل کو وہاں سے نکالنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پوری امت فلسطینیوں کے ساتھ ہے اور حماس کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جائے، مسلم حکمران اپنے عوام کے مفادات کا تحفظ نہیں کرتے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان پوری مسلم دنیا میں واحد ایٹمی طاقت ہے اور دنیا کے وسائل پر چند لوگوں کا قبضہ ہے۔ بنگلا دیش کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش میں عثمان ہادی کی شہادت کو نہیں بھول سکتے اور بنگلا دیش میں نوجوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ہمیں وہ انقلاب چاہیے جو عدل وانصاف کی بنیاد پر قائم ہو۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan