Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

خان یونس: تباہ شدہ مکان سے 14 فلسطینی شہداء کی لاشیں برآمد

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

قابض اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے شمال مغرب میں واقع السطر الغربی کے علاقے میں تباہ ہونے والے ایک مکان کے ملبے تلے دبے 14 شہداء کی لاشیں سول ڈیفنس کی ٹیموں نے نکال لیں۔

سول ڈیفنس نے اپنے بیان میں بتایا کہ امدادی ٹیموں نے جائے بمباری سے شہداء کی لاشیں نکال کر متعلقہ اداروں اور فرانزک میڈیکل حکام کے حوالے کر دیں جس کے بعد انہیں سرکاری قبرستانوں میں سپرد خاک کیا گیا۔

یہ المناک واقعہ اس پس منظر میں پیش آیا ہے کہ غزہ پٹی پر قابض اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے اثرات بدستور جاری ہیں جو سات اکتوبر سنہ 2023ء سے شروع ہوئی۔ اس جارحیت میں قتل عام بھوک مسلط کرنا وسیع پیمانے پر تباہی جبری بے دخلی اور گرفتاریاں شامل ہیں جنہیں امریکہ اور یورپی حمایت حاصل رہی جبکہ عالمی برادری کی اپیلوں اور عالمی عدالت انصاف کے احکامات کو کھلے عام نظرانداز کیا گیا۔

اس نسل کش جنگ کے نتیجے میں اب تک 242 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔ اس کے علاوہ 11 ہزار سے زیادہ افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ لاکھوں فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔ شدید قحط کے باعث متعدد بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں اور غزہ پٹی کے بیشتر شہر اور علاقے وسیع پیمانے پر تباہی کا شکار ہو چکے ہیں۔

اسی دوران قابض اسرائیل کی فورسز سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ان خلاف ورزیوں میں غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں بمباری فائرنگ اور فلسطینیوں کے گھروں کو دھماکوں سے اڑانا شامل ہے جو قابض اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں اور معاہدوں سے کھلے انحراف کا واضح ثبوت ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan