Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

فلسطینی صحافی احمد الخطیب کی صہیونی انتظامی حراست چھ ماہ مزید بڑھا دی گئی

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

قابض اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے میں رام اللہ کے مغرب واقع بلدہ بیتونیا سے تعلق رکھنے والے اسیر صحافی احمد الخطیب کی انتظامی حراست میں مزید چھ ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

یہ توسیعی فیصلہ اس کے بعد سامنے آیا جب قابض افواج نے گذشتہ تئیس جون کو سحر کے وقت بلدہ بیتونیا میں ان کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کیا تھا۔

احمد الخطیب ایک سابق اسیر بھی ہیں۔ اس سے قبل قابض اسرائیلی حکام انہیں متعدد مرتبہ گرفتار کر چکے ہیں جن کے دوران وہ مجموعی طور پر تقریباً دو سال قابض اسرائیلی جیلوں میں قید رہے۔ ان میں سے زیادہ تر مدت انتظامی حراست کے تحت گزری جہاں ان پر کسی قسم کا الزام عائد نہیں کیا گیا۔

صحافی احمد الخطیب کی مسلسل قید ایسے وقت میں جاری ہے جب فلسطینی صحافیوں کے خلاف قابض اسرائیل کی خلاف ورزیاں خطرناک حد تک بڑھتی جا رہی ہیں۔ اس وقت قابض حکام کی جیلوں میں پینتالیس سے زائد فلسطینی صحافی قید ہیں جبکہ غزہ اور مغربی کنارے میں میڈیا کارکنان پر حملوں اور دباؤ کا سلسلہ بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan