Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

فلسطینی علاقوں میں آبادکاروں کی سنگین سازش، کیسّان میں درجنوں بھیڑیں ہلاک

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

منگل کے روز قابض اسرائیلی آبادکاروں نے مغربی کنارے میں بیت لحم کے مشرق میں واقع گاؤں کیسّان میں زہریلے مادے چھڑک کر درجنوں بھیڑوں کو ہلاک کر دیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض آبادکاروں نے گاؤں کے شمالی حصے میں شہریوں کی زرعی اراضی پر زہریلی ادویات کا اسپرے کیا جس کے نتیجے میں وہاں چراگاہوں میں چرنے والی بھیڑیں زہر آلود ہو کر ہلاک ہو گئیں۔

مغربی کنارے اور القدس میں قابض اسرائیل کی جانب سے خلاف ورزیوں اور حملوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ مرکز معلومات فلسطین معطیٰ کے مطابق ماہ نومبر سنہ 2025ء کے دوران 7066 اسرائیلی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جن کے نتیجے میں 25 فلسطینی شہید ہوئے اور 309 دیگر زخمی ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan