Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

غزہ پر قبضے کے بیانات جنگ بندی کی توہین ہیں: حماس

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ترجمان حازم قاسم نے زور دیا ہےقابض اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز کی جانب سے غزہ کی پٹی میں اپنی افواج کو برقرار رکھنے اور شمالی غزہ میں آبادکاری کے ارادے سے متعلق بیانات سیز فائر معاہدے کی واضح اور شرمناک خلاف ورزی ہیں۔

حازم قاسم نے ایک صحافی بیان میں کہا کہ کاٹز کے یہ بیانات اس قابض حکومت کے آبادکاری عزائم کو بے نقاب کرتے ہیں اور اس حقیقت کو عیاں کرتے ہیں کہ قابض اسرائیل اب بھی غزہ کے باشندوں کو جبری طور پر بے دخل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ بیانات امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خطے میں امن کے قیام کے لیے پیش کردہ منصوبے سے مکمل طور پر متصادم ہیں۔

دوسری جانب قابض اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے منگل ہی کے روز غزہ پٹی اور ان شامی علاقوں سے مکمل انخلا سے انکار کیا جن پر قابض اسرائیل نے قبضہ جما رکھا ہے۔ یہ بیانات سیز فائر کے نفاذ کے باوجود قابض حکومت کی مقبوضہ علاقوں کے مستقبل سے متعلق سوچ کو واضح کرتے ہیں۔

یہ بیانات کاٹز نے مغربی کنارے میں رام اللہ کے قریب واقع بیت ایل کی غیر قانونی بستی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران دیے۔

کاٹز نے کہا کہ قابض اسرائیل کبھی بھی غزہ پٹی سے مکمل طور پر انخلا نہیں کرے گا۔ ہم غزہ میں گہرائی تک موجود ہیں اور اسے نہیں چھوڑیں گے۔ یہ بات ناممکن ہے۔

قابض اسرائیلی وزیر دفاع نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ ان کی حکومت شمالی غزہ میں زرعی عسکری اڈے قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جو سنہ 2005ء میں غزہ سے اسرائیلی انخلا کے دوران خالی کی گئی بستیوں کی جگہ قائم کیے جائیں گے اور وہاں مستقل موجودگی اختیار کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب مناسب وقت آئے گا تو قابض اسرائیل شمالی غزہ میں ناحال کے مقامات قائم کرے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan