اسرائیلی فوج کی زیر حراست فلسطینی اراکین پارلیمان ڈاکٹر عزام سلھب اور نزار رمضان کے خاندان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حکام انہیں نقب کی جیل سے عوفر جیل منتقل کر رہے ہیں، ان کے حق میں کیے گیے انتظامی فیصلے پر عمل کرتے ہوئے جیل کی تبدیلی اتوار کے روز کی جائے گی۔ توقع کی جا رہی تھی کہ ان دونوں کو وسط جولائی میں رہا کر دیا جائے گا مگر اسرائیلی حکومت نے ان کی مدت حراست میں چار ماہ مزید توسیع ک ردی تاہم ان چار ماہ میں مزید توسیع نہیں کی جا سکے گی۔ سلھب اور رمضان کو 2009 ء کے اوائل میں اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔ اس وقت انہیں اسرائیلی جیل سے رہا ہوئے محض دو ماہ ہی ہوئے تھے۔