Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

عالمی خبریں

سوڈان میں انسانی بحران خطرناک حد تک بڑھ گیا، 3 کروڑ 30 لاکھ افراد امداد کے منتظر

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ خوراک نے اندازہ لگایا ہے کہ سوڈان میں غذائی امداد اور دیگر انسانی مدد کے محتاج افراد کی تعداد تقریباً 33 ملین تک پہنچ چکی ہے جو ایک بڑے انسانی سانحے کی واضح تصویر پیش کرتی ہے۔

عالمی فوڈ پروگرام نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ فنڈز کی شدید کمی کے باعث وہ ان سوڈانی شہریوں کے لیے فراہم کی جانے والی خوراک میں کمی پر مجبور ہوگا جو قحط کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ ادارے نے خبردار کیا کہ مالی وسائل کی قلت براہ راست لاکھوں جانوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

پروگرام نے بتایا کہ آئندہ ماہ سے خوراک کے حصے انتہائی کم ترین سطح تک محدود کر دیے جائیں گے جو محض زندہ رہنے کے لیے کافی ہوں گے۔ قحط کا سامنا کرنے والے افراد کے لیے راشن 70 فیصد جبکہ قحط کے خطرے سے دوچار افراد کے لیے 50 فیصد تک محدود کر دیا جائے گا۔ ادارے کے مطابق اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے آئندہ چھ ماہ کے دوران تقریباً 700 ملین ڈالر درکار ہیں۔

امدادی تنظیمیں طویل عرصے سے خبردار کرتی آ رہی ہیں کہ سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جاری جنگ کے باعث قحط کی صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ اپریل سنہ 2023ء میں جھڑپوں کے آغاز کے بعد سے ملک سفاکیت سکیورٹی بحران بنیادی سہولیات کی تباہی اور منڈیوں کے انہدام کا شکار ہے جس نے عام شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

گذشتہ ماہ غذائی تحفظ کے مربوط مرحلہ وار نظام نے ایک سال سے بھی کم عرصے میں دوسری بار قحط کی تصدیق کی۔ رپورٹ کے مطابق تقریباً 21.2 ملین افراد یعنی ملک کی نصف کے قریب آبادی شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا کر رہی ہے۔

تازہ ترین تجزیے کے مطابق الفاشر اور کادوقلی شہروں میں قحط کے واضح شواہد سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 20 علاقوں میں قحط کے فوری خطرے سے خبردار کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ الفاشر شہر میں اب بھی ایک لاکھ تک افراد محاصرے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی اداروں کی جانب سے محفوظ رسائی ممکن نہ ہونے کے باعث غذائی رسد تقریباً منقطع ہو چکی ہے اور صرف مقامی گروہوں کے ذریعے محدود اور غیر تسلسل کے ساتھ امداد پہنچ پا رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan