اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مسئلہ فلسطین کو مختلف عربی ، اسلامی اور انسانی پہلووں کا حامل مسئلہ قرار دیا ہےڈاکٹر علی لاریجانی نے ایرانی پارلیمنٹ کے زیر اہتمام فلسطین سے متعلق کل سے تہران میں منعقد ہونے والی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی اہمیت کے بارے میں کہا کہ علاقائی اور عالمی سطح پر مسئلہ فلسطین اور صیہونی حکومت کے بارے میں بہت زیادہ حساسیت پائی جاتی ہے ۔ جناب علی لاریجانی نے مزید کہا کہ اس کانفرنس میں اسلامی ممالک کے متعدد دانشور ، پارلیمانوں کے اسپیکر اور پارلیمانی وفود شرکت کر رہے ہیں۔ علی لاریجانی نے مزید کہا کہ اس کانفرنس میں صیہونی حکومت کی مہم جوئی کے سدباب کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا جاۓ گا۔ واضح رہے کہ فلسطینی عوام کی حمایت کے سلسلے میں چوتھی عالمی کانفرنس چار اور پانچ مارچ کو تہران میں منعقد ہورہی ہے اور اس میں اسلامی ممالک کے پارلیمانی وفود شرکت کریں گے۔